بنگلورو 21 دسمبر2023: بنگلورو کا ہوائی اڈے کا ٹرمینل 2 نے دنیا کے خوبصورت ٹرمینل کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے جس پر اسے یونیسکو کے پریکس ورسائلیس کی جانب سے انٹیرئر 2023 کے عالمی خصوصی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ نے دی ہے اور کہا کہ اس ایوارڈ کے لیے یہ ملک کا واحد ہوائی اڈہ منتخب ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پریکس ورسائلیس نامی ادارہ 2015 میں قائم کیا گیا جس میں جدت ، تخلیقی صلاحیت اور کارکردگی کے ساتھ ساتھ دیگر چیزیں بھی دیکھی جاتی ہیں اور اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے۔
بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ نے کہا کہ 2,55,661 مربع میٹر پر محیط یہ ٹرمینل چار بنیادی ستونوں پر بنایا گیا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ T2 کا پہلا مرحلہ، جس کا افتتاح 11 نومبر 2022 کو ہوا، اسے سالانہ 25 ملین مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Share this post
