22؍اکتوبر 2023 (فکروخبرنیوز) بنگلورو کے کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم افسران نے ملائیشیا کے ایک شہری سمیت تین مسافروں سے 1 کلو سونا ضبط کیا ہے۔ حکام کے مطابق تینوں مسافروں کو جمعہ اور ہفتہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ایک سینئر کسٹم افسر نے بتایا کہ کوالالمپور سے بنگلورو پہنچنے والی ایک ہندوستانی نژاد خاتون مسافر نے 17.9 لاکھ روپے مالیت کا 300.95 گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی ، دورانِ تفتیش سونا اسمگل کرنے کا پتہ چلا اور اسے گرفتار کیا گیا۔‘ کوالالمپور سے آنے والی ایک اور ملائیشیائی نژاد خاتون مسافر نے 578.27 گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی جس کی مالیت 34.4 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ اسے بھی کسٹم افسران نے دھرلیا۔
"کویت سے آنے والے ایک ہندوستانی نژاد مسافر کو 15,26,565 روپے مالیت کا سونا کے اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا اور 1,49,900 روپے مالیت کا ایک آئی فون 14 پرو میکس بھی برآمد کیا گیا۔ سونے کے یہ ٹکڑے خشک میوہ جات کے پیکٹوں میں چھپائے گئے تھے۔
Share this post
