بنگلورو میں ڈیلٹا پلس مرض کی تصدیق ، متأثرہ نوجوان غائب  ، پتہ غلط دینے کے علاوہ موبئل فون بھی بند

بنگلورو 08؍ اگست 2021(فکروخبر نیوز، بشکریہ سالار) شہر میں کوویڈ کے معاملات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ڈیلٹا پلس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد عوام میں دہشت پھیل چکی ہے۔ شہر کے مومنہلی کے 29 سالہ نووان میں ڈیلٹا پلس مرض دکھائی دیا ہے ۔ اس نوجوان کو بخار بھی آیا ، اس نوجوان میں کوویڈ کی علامات دکھائی دینے کے بعد ویکسین دیا گیا تھا۔ جب دوبارہ ٹسٹ کروایا گیا تو ڈیلٹا پلس کا وائرس دکھائی دیا ہے۔ اب یہ نوجوان لاپتہ ہوچکا ہے اور اس نے اپنا موبائل فون بھی بند کردیا ہے۔ اس نوجوان سے رابطہ میں آئے 14 افراد اور دوسری مرتبہ ملاقات کرنے والے مزید 14 افراد کا بھی ٹسٹ لیا گیا ہے لیکن کسی میں بھی ڈیلٹا پلس کی تصدیق نہی ہوئی ہے۔ اس سے قبل شہر کے نندنی لے آؤٹ میں 2 افراد میں ڈیلٹا پلس وائرس دکھائی دینے کے بعد ان کا اسپتال میں علاج کیا گیا اب دونوں روبہ صحت ہیں۔ بروہت بنگلورو مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی ) کے اسپیشل کمشنر (صحت ) ڈی رندیپ نے بتایا کہ ڈیلٹا پلس مرض کا شکار نوجوان نے اپنا موبائل فون بند رکھا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ ٹسٹ لیتے وقت نوجوان نے اتر ہلی کا پتہ دیا تھا اب وہ اچانک غائب ہے۔ بی بی ایم پی نے اس نوجوان کےتعلق سے مکمل جانچ کرنے پر اس کا پتہ ماگڑی روڈ کا ہے ، اس نے غلط جانکاری دے کر بی بی ایم پی کو گمراہ کیا ہے ، اس نوجوان کا پتہ لگانے کے لیے پولیس کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس نوجوان کے موبائل فون کے نمبر پر کال کرکے لوکیشن کا پتہ لگارہی ہے۔ اس نوجوان کے مکان کے اطراف واکناف 100 میٹر کنٹینمنٹ زون بنانے کی ضرورت ہے ۔ اس کی حدود میں آنے والے افراد کا  ٹسٹ کروانا ضروری ہے۔ اہنوں نے بتایا کہ کہ پڑوسی ریاستوں سے آنے وال مسافروں کو کورنٹائن کرنے کے لیے ہوٹلوں کے مالکان کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے ۔ اور 10  سے 15 اسپتالوں کو کم قیمت پر کمرہ حاصل کیے گئے ہیں جہاں مسافروں کو 7 دنوں تک کورنٹائن میں رکھا جائے گا۔ ان کی رپوٹ پازیٹیو آن پر انہیں ہوٹل میں ہی رکھ کر ان کا علاج کیا جائے گا۔ انہو ں نے بتایا کہ 14 دن تک اسپتالوں میں کورنٹائن ہوکر علاج کروارہے افراد  کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ رندیپ نے بتایا کہ بی بی ایم پی حدود میں ان دنوں کوویڈ کے معاملات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ بی بی ایم پی کے 8 زونس میں 156 مائکرو کٹنمنٹ زون کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں 80 اپارٹنمٹس ، 70 مکانات ،ایک اسکول ، 4 اسپتال اور دو مقامات کو مائیکرو کنٹنمنٹ زون تبدیل کیا گیا ہے۔ انہو ں نے بتایا  کہ ماہرین سے کوویڈ کی تیسری لہر کے خدشات کے پیش نظر بی بی ایم پی حدود میں احتیاط برتنے کے لیے انہو ں نے افسران کو ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  3 سے 4 پازیٹیو رپورٹ آنے پر متعلقہ افراد کو سختی سے ساتھ کورنٹائن کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی ایم پی نے شہر کے ان ہوٹلوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو ہوائی اڈہ ، بس اسٹانڈوں اور ریلوے اسٹیشن کے قریب ہیں۔ ہوٹلوں کے لیے فی کمرے کا کرایہ 750 روپئے مقرر کیا ہے۔ ، 8 اسپتالوں کو پہلے مرحلہ میں کیا گیا ہے جہاں 20 سے 25 افراد کو رکھا جائے گا۔ انہو ں نے بتایا ہ شہر میں ہردن دو ہزار سے زائد ٹسٹ لیے جارہے ہیں ، دیگر ریاستوں سے آنے والے افراد اپنے ساتھ آر ٹی پی سی آر نیگیٹیو رپوٹ نہیں لا رہے ہیں ، اس طرح کے افراد پر نظر رکھنے بس اسٹانڈ اور ریلوے اسٹینشوں پر 9 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن افراد کے پاس نیگیٹیو رپورٹ نہیں ہے ان کا سیواب ٹسٹ لے کر انہیں کورنٹائن کیا جارہا ہے۔ باہر سے آنے والے مسافروں میں صرف 2 فیصد پازیٹیو کی شکایتیں ملی ہیں۔

Share this post

Loading...