اڈپی07 ستمبر2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) پیر کے روز 7 ستمبر کی صبح یہ بات سامنے آئی ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے بندروں کو مار ڈالا اور ان کی لاشوں کو ایک تھیلے میں بھر کر نڈپالو گاؤں کے سومیشورا مدامکی کے کنڈی کلو میں ریزروسٹ جنگل پر پھینک دیا۔ بیگ دیکھنے والے راہگیروں نے معاملے کی اطلاع ہیبری کے جنگلات کے افسران کو دی۔
شبہ کیا جارہا ہے کہ ایک کھیت کے مالک نے بندروں سے کھیت کو بچانے کے لئے اس طرح کی حرکت کی ہے ۔ ہیبری کے جنگلاتی عہدیداروں نے جائے وقوع کا دورہ کیا ہے اور مزید کارروائی کی ہے۔
کارکالہ رینج کے جنگلات کے افسر (آر ایف او) دنیش نے کہا، "یہ مقامی لوگوں نے نہیں کیا۔ یہ لاشیں دو یا تین دن پرانی ہیں۔ ہمارے علم میں آیا ہے کہ آٹھ بندروں کی موت ہوچکی ہے۔ ایک بار ڈاکٹر معائنہ میں پہنچے اور تفتیش مزید جاری رہے گی۔ اصل حقائق سے پردہ ہٹانے کے لئے بندروں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا جائے گا۔ "
ذرائع ; ڈائجی ورلڈ
Share this post
