بندر بخار کی وجہ سے دو افراد کی موت ؟؟

 

میسور 27؍ جنوری 2019(فکروخبرنیوز) ایچ ڈی کوٹے تعلقہ کے تمنا ہوسلی علاقہ میں آنے والے دو افراد کی موت بندر بخار کی وجہ سے واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شریش اور شریشیا کوزیکوڑے ، کیرلہ کے مننداواڑی میں ایک اسپتال میں زیر علاج تھے اور وہیں پر ان کی موت واقع ہوگئی ۔ کہا جارہا ہے کہ یہ افراد ایچ ڈی کوٹے تعلقہ میں آئے ہوئے تھے ، جب انہیں بخار لاحق ہوا تو انہوں نے مقامی اسپتال سے دوائی لی اور اپنے خون کی جانچ کے لیے سیمپل بھی دیا لیکن جب بخار نہیں اترا تو کیرلہ کے کوزیکوڑے میں ایک اسپتال میں داخل ہوگئے۔ کہا جارہا ہے کہ ان کے خون کی جانچ کے بعد پتہ چلا ہے کہ اس میں بندر بخار کے اثرات پائے گئے ہیں۔

Share this post

Loading...