اب بندر بھی لینے لگے سیلفی ، سوشیل میڈیا پر وائرل ویڈیو عوام کے لیے غیر یقینی

یادگیر 21؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) سیلفی اب اتنی مشہور ہوگئی ہے کہ اب انسانوں کے علاوہ جانور بھی اس کو لینے میں فخر محسوس کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شاہاپور کے ساگاراگ رامی علاقہ میں ایک ایسا بندر ہے جو سیلفی لیتے ہوئے اسطرح خود کو پیش کرتا ہے جیسے وہ پہلے سے یہ سب چیزیں جانتا ہو۔وہ عوام کے ساتھ اس طرح گھل مل گیا ہے کہ لوگ اس کے ساتھ اپنی نشست وبرخاست رکھتے ہیں اور کوئی بھی اس سے خوف محسوس نہیں کرتا ہے یہاں تک کہ اس کے ساتھ سیلفی لے کر سوشیل میڈیا پر بھی اپلوڈ کرتے ہیں۔ کچھ اس طرح کی ویڈیوز جب سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی تو قریبی علاقوں کے افراد نے مذکورہ گاؤں کا رخ کیا اور اس بندر کے ساتھ سیلفی لے کر سوشیل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ سیلفی لینے کے دوران بندر خودکو اس طرح پیش کرتا ہے کہ ایک کے ساتھ سیلفی لینے کے بعد دوسرے کے ساتھ سیلفی کی تصویر مختلف ہوا کرتی ہے۔

Share this post

Loading...