بلاری میں عیسائی شدت پسندوں کے نشانہ پر

karnataka_ ballari,

بلاری 06 اپریل 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک میں ہندو تنظیموں کے نشانہ پر صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ عیسائی بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاری میں ایک چرچ کے پروگرام کے منتظمین کو پیر کی شام کچھ تناؤ کے لمحات کا سامنا کرنا پڑا جب چند تنظیموں نے پروگرام کے انعقاد پر اعتراضات اٹھائے۔ مظاہرین نے کہا کہ والمیکی بھون، جہاں یہ تقریب منعقد ہو رہی تھی، دوسرے مذاہب کے لوگوں کو نہیں دینا چاہیے۔ تقریب سے دو دن قبل مظاہرین نے پولیس سے رابطہ کیا تھا اور پروگرام کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منتظمین مذہب کی تبدیلی میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ لیکن پولیس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پروگرام آسانی سے چلا۔ پولیس نے مظاہرین سے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے کہ آیا والمیکی بھون دیگر مذہبی گروہوں کو دیا جائے یا نہیں؟

Share this post

Loading...