تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم نامہ کے بعد شہر میں 102دکانوں کی از سر نو بولی لگائی جاچکی ہے جس کے دوران ہی اس بات سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے تھے کہ آمدنی سے زیادہ کرایہ کی بولی لگائی گئی ہے جس کے بعد بہت ساری دکانوں کے مالکان ہائی کورٹ سے اسٹے حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوگئے ۔ آج بلدیہ کی چوتیس دکانوں کو خالی کرائے جانے پر مذکورہ معاملہ سامنے آیا اور عوام کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی جس کو دیکھنے ہوئے دکان خالی کرانے کے لیے پانچ روز کی مہلت دے دی گئی ہے۔ اس دوران یہ الزام بھی لگایا گیا کہ کئی دکاندانداروں کا کرایہ باقی رہنے کی وجہ سے وہ وکانیں خالی کرانے سے ہچکچا رہے ہیں۔
Share this post
