بیکری میں آرڈر لے کر ’’گوشت بھوننا ‘‘ مہنگا پڑا

رحمانیہ بیکری کے مالک ذکر اللہ گذشتہ کئی سالوں سے یہاں چھوٹی صنعت کے قانون کے تحت بیکری اشیاء تیار کرتے ہیں اور شہر بھر کی دکانوں میں سپلائی بھی کی جاتی ہے۔ بیکری مالک کا ماننا ہے کہ وہ صرف تقریبات کے موقع پر ان افراد کے گوشت کے سیخنے اور بھوننے کے آرڈر لیتے ہیں جو اپنے گھر میں لکڑی کے جلانے کا استعمال نہیں کرتے ، یہاں کے عوام آسانی کے لیے ہمیں اس طرح کے گوشت کے سیخ اور دیگر کباب وغیرہ کے آرڈر دیا کرتے ہیں، اور یہ کبھی کبھی اس طرح کے آرڈر لئے جاتے ہیں ،گوشت کی آمیزش بیکری کے کسی بھی اشیاء میں نہیں کی جاتی، انہوں نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا کہ بے وجہ کی عداوت نکالی جارہی ہے، اور کچھ لوگ بیکری کے اراضی کو لے کر یا پھر دیگر کچھ وجوہات کی وجہ سے غلط اور بے بنیاد الزام لگا کر تجارت کو دھکا پہنچانا چاہتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو بھی اس طرح کی بے ہودہ افواہیں پھیلانے میں اور سرکار کا سہارا لے کر تجارت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ان کو اپنے مقصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ ملحوظ رہے کہ کل تحصیلدار کی چھاپہ ماری کارروائی کے بعد تحصیلدار نے اگلی کاررائی جالی پنچایت کے اراکین کے حوالے کردیا ہے۔ یہ معاملہ پولس تھانے میں بھی درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...