بجرنگی سنیل کی بیوی جہیز ہراسانی کے ہتھے چڑھ گئی

تفصیلات کے مطابق سمترا کوسسرال کے گھر میں جہیز کا مطالبہ رکھتے ہوئے جسمانی اور ذہنی اذیتیں دیا کرتے تھے، ایک ہفتے پہلے مطالبہ میں شدت اختیار کرتے ہوئے اس کو گھر سے باہر نکال دیا گیا تھا، سسرال سے میکے آنے والی سمترا 9نومبر کو بی پی کی دوائی (گولیاں) بے تحاشہ کھا کرخودکشی کی کوشش کی تھی۔ گھر والے اس کو نازک حالت میں بنٹوال کے فادر ملا نامی اسپتال میں داخل کیا تھا، سمترا کو کوما کی حالت میں سخت نگہداشت والے کمرے میں رکھا گیا تھا، مگر پورے آٹھ دن بعد سمترا نے کل شام دم توڑ دیا ہے۔مہلوک خاتون کے شوہر سنیل، نند دویا اور سسر سدھاکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرایاگیا ہے، اس بیچ شوہر سنیل کے فرا رہونے کی اطلاع پولس کی جانب سے ملی ہے ۔ شادی کے موقع پر سنیل نے سمترا کے گھروالوں کو بینک میں مزدوری کرنے کا جھوٹا بیان دیا تھا، اور لاکھوں روپئے نقد اور سونے کے زیورات جہیز کے طور پر مطالبہ کرکے حاصل کیا تھا، مگر ایک ماہ بعد سمترا کے گھر والوں کو پتہ چلاکہ یہ غنڈہ گردی کرکے نجی بینک اور فائنانس بینک میں قرضہ لینے والوں کے پاس قرضہ وصولا کرتا تھا۔ اور رات میں نشہ کی حالت میں دوست واحباب کو گھر لاکر بیوی کو اذیتیں پہنچایا کرتا تھا۔ پولس نے سمتر اکے گھروالوں کی جانب سے دئے گئے تفصیلی بیان کو درج کرنے کے بعد سنیل کی چھان بین کررہی ہے ۔ 

بہنوئی کو قتل کرکے فرار ہونے والا سالا گرفتار 

کنداپور 18دسمبر (فکروخبرنیوز ) دو د ن قبل بروزپیر کو یہاں ہلے ہولے نامی پنچایت حدود کے ایلا بیرو نامی دیہات میں پیش آئے ایک قتل کی واردات میں اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کے الزام پولس نے مقتول کے سالے کو آج کرفتار کرلیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق مقتول کی شناخت چندرا آچار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے تو قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے سالے کی شناخت وشواناتھ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس کو پندرہ دن کے عدالتی حراست میں دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہلوک آچار ہمیشہ شراب کے نشہ میں بیوی جیوتی کو تکلیفیں دیا کرتا تھا اور اسی بات کو لے کر سسر اور داماد میں جھگڑے ہواکرتے تھے، جب جب بھی مقتول آچار شراب کی نشہ میں جھگڑا کرتا بیوی جیوتی میکے آجایا کرتی تھی اور پھر پنچایت کے راضی برضا معاملے سے ایک ہوجایا کرتے ، اس پیر کو بھی ایسا ہی کچھ معاملہ پیش آیا اور مہلوک آچار تیز دھار ہتھیار سے بیوی اور سسر پر حملے کی کوشش کی تو وہیں پرموجود وشواناتھ (ملزم) نے بچاؤکے لیے درانتی کا استعمال کیا اور ہاتھ پر وار کرنا چاہا،مگر آچار نشہ کی حالت میں ادھر اُدھر لڑھکنے کی وجہ سے درانتی کا وار گردن پر پڑا اور وہ موقع واردا ت پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔ ملزم کی عمر 19سال ہے ، پولس آج اس کو گرفتار کرنے کے بعد عدالتی حراست میں لے لیا ہے۔

juti

Share this post

Loading...