بجرنگ دل کے کہنے پر پولیس نے خواتین کو پارٹی سے نکال دیا : الزام (مزید ساحلی خبریں)

اسی واقعہ کو لے کر پولیس پر یہ الزام لگا ئے جانے لگے کہ پولیس نے بجرنگ دل کے کہنے پر یہ کارروائی کی جب کہ بتایاجارہاہے کہ اُس وقت ہوٹل کے قریب بجرنگ دل کے کارکنان بھی موجود تھے بجرنگ دل کے ریاستی صدر شرن پپویل پولیس کی کارروائی کو درست بھی بتایا ہے ان کے مطابق ان کی تنظیم کے لوگ باہر موجود تھے. انہوں نے کہا کہ پولیس نے ریڈ کے دوران لڑکیوں کو وہاں سے جانے کو کہا. ہم پولیس کا اس کارروائی کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں.پولس کمشنر مروگن نے یہ الزامات کورد کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اس پارٹی کے انعقاد کے لیے قانون سے اجازت نہیں لی گئی تھی اسی وجہ سے چھاپہ مار کارروائی کرنی پڑی، اور بلااجازت منعقدہ پارٹیوں میں مداخلت کرنا اور رکوانا یہ پولس کا قانونی حق ہے ۔


کنداپور : میاں بیوی کا درمیان ہوئے تنازعہ میں بیوی کی موت 

کنداپور 28؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) میاں بیوی کے درمیان پیش آئے جھڑپ کے دوران شوہر کی جانب سے بیوی کا بھیانک قتل کیے جانے کی واردات کمباشی علاقے کے کروگا کالونی میں کل رات پیش آئی ہے۔ مقتول عورت کی شناخت جیاملا (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ بیجاڑی گرام پنچایت کی سابق پنچایت ممبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون کی شادی پہلے ہلی ہول نامی علاقے کے مقیم رمیش سے ہوئی تھی جس سے اس کے تین بچے ہیں۔ جس کے بعد اس نے اپنے پہلے شوہر کو چھوڑ کر کمباشی علاقے کے کروگا کالونی کے مقیم پاپنا کے ساتھ رہنے لگی۔ بتایا جارہا ہے کہ پاپنا کے ساتھ رہنے کے دوران وہ بھی نشہ کی عادی ہوچکی تھی اور دونوں کے درمیان ہمیشہ لڑا ئی جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ پیر کے روزمذکورہ خاتون کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی ۔ خاتون کے کپڑے جگہ جگہ سے پھٹے ہوئے تھے اور اور اس کی گردن اور سر پر زخم کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ پاپنا جیاملا کا قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاپنا نامی شخص اپنے بیوی کی موت کے بعد جیاملا کے ساتھ رہا کرتا تھا۔ پولیس کے اعلیٰ اہلکار وں نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد پاپنا کی گرفتاری کے لیے جال بچھادیا ہے۔ 


چار کروڑ روپئے کی ڈکیتی کی واردات 

اس بار لٹیرے فرسٹ فلور کے فرش کو ہی کھود ڈالا

کاسرگوڈ 28؍ ستمبر (فکروخبرنیوز)فرسٹ فلور پر واقع بینک کے فرش کو کھود کر بذریعہ سوراخ بینک میں داخل ہونے والے لٹیروں نے چار کروڑ کی مالیت پر ہاتھ صاف کرکے فرار ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ ڈکیتی کی واردات چھیروتّور میں واقع وجایا بنک کی شاخ میں پیش آئی ہے۔ مذکورہ بنک عمارت کے پہلی منزل پر واقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی ہندوستان سے تعلق رکھنے والے چند مزدوروں نے عمارت کی نچلی منزل کا کمرہ کرایہ پر لیا تھا اورٹھیک اسی کے اوپر پہلی منزل پر وجیا بینک کی شاخ ہے ۔ بتایاجارہا ہے کہ نچلے کمرے سے لٹیروں نے چھت کو سوراخ بناتے ہوئے بنک کے کمرے میں داخل ہوئے اور واردات انجام دی ۔ بنک میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہیں ہے اور لٹیروں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ دوکروڑ پچانوے لاکھ نقدی اور بقیہ سونے کے زیورات پر لٹیروں نے ہاتھ صاف کیا ہے۔ چوری شدہ مال کی مالیت چار کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔ پولیس فنگر پرنٹس ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ جائے وارادات کا معائنہ کیا ۔ ہوسا درگا پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی کڈلو سرویس کوآپریٹیو بنک میں بھی ایک بڑی ڈکیتی کی واردات منظر عام پر آئی تھی اور پولیس اس معاملہ میں چار ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ 


خاتون نے خود کو آگ لگاکر کرلی خودکشی 

بیوی کو بچانے کے لیے بڑھا شوہر ،جھلس کر شدید زخمی 

بیلتنگڈی 28؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) خاتون کی جانب سے خود پر مٹی کا تیل چھڑکنے کے بعد آگ لگا کر خودکشی کرلیے جانے اور اس کے شوہر کے شدید زخمی ہونے کی واردات اجرے علاقے میں منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت پورنما عرف میناکشی (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ زخمی شوہر کی شناخت سریش گوڈا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو منگلور کے وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات گیارہ بجے پورنما نے خودپر مٹی کا تیل چھڑک کرآگ لگالی ۔جیسے ہی سریش اس کو بچانے کے لیے آگے بڑھا وہ بھی جھلس گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں وینلاک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پورنما نے آج صبح اپنی آخری سانس لی ۔ واقعہ کی وجوہات کاا بھی تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون کا سسر جہیز کے لیے اس کو پریشان کیا کرتا تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔ بیلتنگڈی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...