منگلورو، 20 اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) بجرنگ دل کے کارکنان میں ایوان ڈیسوزا کے اس بیان کو لے کر شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں جس میں انہوں نے زعفرانی لباس پہن کر غیر اخلاقی کاموں کا سہارا لینے والوں کو بھتہ خور قرار دیا تھا۔ آج صبح بجرنگ دل کے کئی کارکنان ان کی رہائش گاہ پر پر پہنچ کر دھرنا دینے کی کوشش کی۔
منگلورو ساؤتھ (پانڈیشور) پولیس موقع پر پہنچی جنہوں نے کارکنان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بجرنگدل کے آٹھ کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
واقعہ کے دوران ایوان ڈیسوزا گھر پر نہیں تھا کیونکہ وہ اس وقت ضلع ہاویری کے ہانگل میں ضمنی انتخابات کے لیے کیمپنگ میں مصروف ہے۔
Share this post
