بجرنگ دل کا ایک کارکن پر اسرار طریقہ پر پولیس کسٹڈی سے غائب(مزید ساحلی خبریں)

اسی بنا پر جب منجناڈی میں آر،یس،یس،کے ایک کارکن رام موہان پر ہو ئے حملہ کے جواب میں تلسی داس نے سمیر اور نواز پر حملہ کر دیا تو پو لیس نے اس کو حراست میں لیاتھا،واضح رہے کہ سب سے پہلے منجناڈٰ کے واقعہ میں تلسی داس حراست میں لیا گیا تھا ،پھر پولیس نے اس کو رہا کر دیا تھا ،اس کے بعد پھر گذشتہ روز دیر گئے رات تلسی داس کو گرفتار کر لیا گیا ،اس وقت سے لیکر اب تک گھر سے غائب ہے ،اور اس کے بارے میں کسی کو کچھ علم نہیں ہے ،اسکا موبائیل بھی سوچ آف بتایا جارہا ہے ،تلسی داس کے اہل خانہ نے کو نیج پولیس کے پاس شکا یت درج کر لی ہے،پولیس معاملات کی چھان بین کر رہی ہے۔


کمیشن پر نو ٹوں کی تبدیلی۔۔پولیس نے مارا چھاپہ۔۔۔مجرم گرفتار

کا سر گوڈ ۔19؍ نومبر ۔2016۔(فکرو خبر نیوز)حکو مت کی طرف سے پانچ سو اور ہزار کے نوٹ بندی کے بعدکالے دھن کو جمع کر نے والے اور امیر لوگ جن کے گھروں میں لاکھوں روپیہ جمع ہیں بڑے ہی پریشان نظر آرہے ہیں ،ان لو گوں کی مجبو ریوں سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے بہت سارے لو گوں نے کمیشن پر کالے دھن کو سفید بنانے اور پرانے نو ٹوں کو نئے نوٹ میں تبدیل کر نے کادھندہ شروع کیا ہے ،اسی قسم کے دھندے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر نے میں کا سر گوڈ پو لیس کامیاب ہو ئی ہے ،مجر موں کی شناخت حارث(39)،نثار(42)،نو شاد(39)،صدیق(39)،محمد رفیق(30)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ یہ لو گ دس لاکھ کے پرا نے نو ٹوں کے بدلے میں سات لاکھ کے نئے نوٹ دیتے تھے ،پو لیس کو جب اس کی بھنک لگی توپولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات شروع کی،پھرایک دن مو قعہ پاکر ایک عام آدمی کے لباس میں پو لیس نے اس جگہ پر چھاپہ مارا جہاں پر وہ یہ غیر قانونی کام انجام دے رہے تھے ،اور وہاں پر مو جود پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے6؍ لاکھ روپیہ اور ایک کار کو ضبط کر لیا ہے ،اب سوال یہ ہے کہ قانونی اعتبار سے توایک شخص 2000 کے رقم کی کی تبدیلی کر سکتا ہے ،لیکن اتنی بڑی رقم کے نئے نو ٹوں کا انتظام یہ لوگ کیسے کر تے تھے ؟؟کیا ان کے ساتھ کوئی بینک کا ملازم بھی اس دھندے میں شریک ہے ؟؟اس سلسلہ میں تحقیقات چل رہی ہے ، مگرپو لیس نے اس کاروباری شخص کو بھی حراست میں لیا ہے جو بازار سے نئے نوٹ لا کر ان کو فراہم کر تا تھا ،پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔


بس اور پیٹرول ٹینکر کے درمیان خطرناک تصادم۔۔۔۔چار زخمی

الال۔19؍ نومبر ۔2016۔(فکرو خبر نیوز)18؍ نومبر کے دن نیشنل ہائی وے پر پیٹرول ٹینکر لاری اور بس کے مابین پیش آئے درد ناک سڑک حادثہ میں چار افراد کے زخمی ہو نے کی خبرمنظر عام پر آئی ہے ،حادثہ میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کمپلا سے بتا یا جارہا ہے ،فکرو خبر کے مطابق کمپلا سے مینگلور جانے والی بس کمپلا سے نکل کر جیسے ہی وہ نیشنل ہائی میں داخل ہو ئی تو کیرالہ مینگلور سے جارہی پیٹرول سے بھری ہو ئی ایک ٹینکرڈرائیور کی گرفت سے بے قابو ہو کر بس سے جا ٹکرا ئی ،جس کے نتیجہ میں بس ڈرائیور کے ساتھ ساتھ اس کے قریب بیٹھی ہو ئی ایک عورت بری طرح زخمی ہو گئے ہیں ،بتا یا جاتا ہے کہ اس سے قبل اسی جگہ پر اس طرح کے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں ،اکثر ایسا ہو تا ہے کہ سواری والے سگنل اور بریگیڈ کے اور اس کے علاوہ ٹرافک کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی کر تے ہیں ،جس کی بنا پر وہ سڑک حادثات کا شکار ہو تے ہیں،مقامی لو گوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں پولیس آفسر اور ٹڑافک پولیس کوئی سخت اقدام کرے ،تاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات سے لوگ محفوظ ہوں۔

Share this post

Loading...