لیکن اسے شبہ ہوا کہ اس میں ٹوسٹ کے علاوہ کچھ اور ہے اسی شبہ کی بناء پر جب اس نے پیکٹ کھولا تو اس میں گانجہ بر آمد ہوا ، اس نے فوری طور پر اس کی اطلاع کمبلے پولس کو دی، پولس کا کہنا ہے کہ اس میں تین سو گرام گانجہ بر آمد ہوا ہے ،جس کی بناء پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے
ریت کانکنی کرنے والا شخص ندی میں ڈوب کر ہلاک
کنداپورا: 4؍نومبر (فکروخبرنیوز) ایک مزدور کی کشتی سے گرنے کی وجہ سے ڈوب کر موت واقع ہوگئی ، یہ حادثہ 2 نومبر کو پیش آیا ،اس حادثہ میں ہلاک ہونے شخص کی شناخت اترپردیش سے تعلق رکھنے والے رامو کی حیثیت سے کی گئی ہے ،فکروخبر ذرائع کے مطابق کنداپور پولس تھانہ میں اس معاملہ کے متعلق رپورٹ درج کرائی گئی ہے رپورٹ درج کرانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ کشتی کو درست کر رہا تھا کہ کہ پیر پھسلنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی،جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رامو ریت کانکنی کیا کرتا تھا اور اس وقت بھی وہ اسی کام کے سلسلہ میں کشتی پر نکلا تھا ،بتایا جا رہا ہے کہ شمالی ریاستوں سے کئیں مزدور یہاں آکر ریت کانکنی کا کام کیا کرتے ہیں ،کچھ دن قبل بھی اس طرح ایک مزدور نے اپنی جان گنوا دی تھی جب بنٹوال پولس نے غیرقانونی طور پر ریت کانکنی کرنے کی جگہ چھاپہ ماری کی پولس کے ڈر سے اس نے ندی میں چھلانگ لگادی جس سے اس کی موت واقع ہو گی
Share this post
