بین المذاہب شادی کے اندراج پر ہندوتو اتنظیموں کے کارکنان نے کیا ہنگامہ (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

اطلاع ملتے ہی لڑکی کا چھوٹا بھائی مڈیکیری سے متعلقہ پولیس پولیس تھانہ پہنچا اورپولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کا صدیق کے ساتھ پانچ سال سے معاشقہ چل رہا ہے اور اس کے ساتھ شادی کرنے میں گھر والوں کا کوئی اعتراض بھی نہیں ہے۔ متعلقہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ مڈیکیری کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کمار کے مطابق جوڑے نے اسپیشل میریج ایکٹ کے تحت درخواست دی تھی جو نوٹس پر چسپا ں کردی گئیں ہیں۔ 

پولیس نے ایک خاتون سمیت تین افراد کو کیا گرفتار 

چوری کے پندرہ معاملات حل ہونے کی امید 

بنگلور 27؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) اپرپیٹ پولیس کی جانب سے ایک خاتون سمیت تین افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت منجوناتھ (22) مقیم مگاڑی روڈ ، گنڈپا (35) مقیم گبلالا اور ساوتری( 35) مقیم سرجاپور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کے پاس سے پولیس نے تیس گرام سونے کے زیورات اور دیگر زیورات بھی ضبط کرلیے ہیں جس کی مالیت تیس لاکھ نوے ہزار روپئے بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق اپرپیٹ پولیس تھانہ اور دیگر پولیس تھانوں میں پندرہ چوری کے معاملات درج ہوئے ہیں جن میں سے اپرپیٹ پولیس تھانہ میں سات ، بساویشورا نگر پولیس تھانہ میں تین ، کامکشی پلیا پولیس تھانہ میں دو ، وجئی نگر پولیس تھانہ میں ایک اور بیاتراینا پورا پولیس تھانہ میں ایک اور تواراکیرے پولیس تھانہ میں درج ایک معاملہ شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد مختلف پولیس تھانوں میں درج چوری کے یہ معاملات حل ہونے یا پھر اس سلسلہ میں کوئی ٹھوس معلومات حاصل ہونے کی امید ہے۔ 

لاری کی زد میں آکر ٹرافک پولیس اہلکار ہلاک 

بنگلور 27؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) کاماکشی پالیا پولیس تھانہ کے ایک پولیس افسران کی بائک سے ٹپر لاری ٹکرانے کے بعد پولیس اہلکار کے لاری کی زد میں آکر موت واقع ہونے کی واردات سنکڈا کٹے میں پیش آئی ہے۔ مہلوک پولیس کی شناخت ارون کمار (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق پتھر لے جارہی لاری سنکڈا کٹے کے ایک موڑ پر مذکورہ پولیس اہلکار کی بائک سے ٹکراگئی اور پولیس سیدھے لاری کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے اسے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج سود مند نہ ہونے کی وجہ سے اسے ایک اور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ پولیس کے مطابق تمل ناڈو رجسٹریشن کی لاری غیر قانونی طور پر کھڑی کرنے کی وجہ سے وہ اسے پولیس تھانہ لے جارہا تھا ، جب ایک موڑ پر وہ لاری کو داہنی جانب موڑنے کے لیے کہنے کے دوران لاری کے پیچھے سے آرہی ایک ٹپرلاری سے اس کی بائک سے ٹکراگئی اور اس کی زد میں آنے سے پولیس اہلکار کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے دونوں لاریوں کو ضبط کرلیا ہے۔ ٹپر لاری ڈرائیور فرار بتایا جارہا ہے ۔

Share this post

Loading...