انہوں نے مزید کہا کہ پانی کا استعمال ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے اور بارش کے موسم میں بھی پانی بچانا چاہیے۔ پروگرام کے صدر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر چدانند وٹارے نے کہا کہ پانی بچانے کی فکر صرف بلدیہ سے جڑے لوگوں کی نہیں ہے بلکہ ہم سب کی ہے اور پانی بچانے کے لیے ہم سب کو فکر کرناچاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بارش کے موسم میں پانی کا استعمال حاجت سے زیادہ ہوتا ہے اور اس وقت انسان کو پانی بچانے سے دوسرے اوقات میں وہ کام آسکتا ہے ۔ مزید کہا کہ تیسری عالمی جنگ اگر ہوگئی تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ پانی کے معاملہ پر ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر بھٹکل عدالت کے جج ہنومنت راؤ کلکرنی ، بلدیہ کی صدر منجمّا روندرا ، اور مختلف محلوں کے کونسلر س وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
