بھٹکل میں بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے سی اے اے، این آرسی او راین پی آر کے خلاف عظیم اجلاس

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے کثیر تعداد میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی

بھٹکل: یکم فروری 2020(فکروخبر نیوز)  سی اے اے، این آر سی، این پی آر اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تعلق سے حقائق بیان کرنے کے لیے بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے ایک عظیم الشان اجلاسِ عام ٹی ایف سی کے بالمقابل بھٹکل اکیڈمی میدان میں کل بروز اتوار منعقد کیا جارہا ہے۔ فکروخبر کے مطابق یہ اجلاس کل دوپہر تین بجے شروع ہوگا جس میں بہوجن کرانتی مورچہ کے قومی صدر جناب وامن مشرام اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا عبدالحمید اظہری صاحب اور دیگر معزز افراد خطاب کریں گے۔  اس پروگرام کو بھٹکل کی مجلس اصلاح وتنظیم نے اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے اور کثیر تعداد میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ 29جنوری کو بہوجن کرانتی مورچہ ہی جانب سے بھارت بند کا اعلان کیا تھا جو بھٹکل میں کامیاب رہا۔ عوام کے مطابق بند کے فوراً بعد مذکورہ مقاصد کو لے کرہونے والےاجلاسِ میں مسلموں کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں غیر مسلموں کی شرکت کی بھی توقع ہے۔ 

Share this post

Loading...