اس موقع پر سکریٹری خلیج کونسل جناب حاجیکا خلیل احمد صاحب نے گذشتہ دوسال کی رپورٹ پیش کی او رمستقبل کالائحہ عمل بھی سامنے رکھا۔ جناب کڑپاڑی زکریا صاحب نے ممبران جماعت اور نشست میں موجود مندوبین کا شکریہ ادا کیا، نظامت کے فرائض جناب ہدایت اوپنی نے انجام دئیے ۔ اسی نشست کی دوسری کڑی تفریحی پروگرام پر مشتمل تھی جو دمام جماعت کی جانب سے بحرین میں منعقد کی گئی تھی جس کی پوری ذمہ داری منکی مسلم جماعت بحرین نے بحسنِ خوبی انجام دی۔ منکی مسلم جماعت بحرین نے وفد کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا ۔ اس نشست میں بھی قصبۂ منکی سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔
Share this post
