واردات کے منظر عام پر آنے کے وقت وہاں سے گذررہے محمد حارث نے فوری طور پر اپنی بائک روک دی اور دوڑکر چور کو رنگے ہاتھوں پکڑنے میں کامیاب ہوگیا۔ بتا یا جارہا ہے حارث کو چورکو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے ایک دیوار پھاندنی پڑی اور اس کے بعد اس نے مقامی لوگوں کی مدد سے اسے پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزم پر اس سے پہلے کئی ایک معاملات میں پولیس اس کو تلاش کررہی تھی۔ نوجوان کے اس اقدام پر جنوبی پولیس تھانہ کے اعلیٰ پولیس اہلکاروں نے تھانہ مدعو کرکے بہادری کے ایوارڈ سے نوازا ۔ انسپکٹر بیلی ایپا نے کہا کہ جرائم کو روکنے میں پولیس کا تعاون کرنے سے جرائم میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر ایس آئی محمد شریف اور دیگر پولیس کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
لٹیروں نے پہلے بجلی سپلائی بند کردیا پھر مندر اور موبائل دکان کو لوٹ لیا
میسور 17؍ اگست (فکروخبرنیوز) نامعلوم افراد کی جانب سے علاقہ میں بجلی سپلائی بندکرکے موبائل دکان اور ایک مندر کو لوٹ لیے جانے کی واردات جے پی نگر کے اکّا مہادیوری روڈ پر پیش آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق چند نامعلوم لٹیرے پندرہ اگست کی رات ایک موبائل دکان کا دورازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مختلف کمپنیوں کے قریب اٹھارہ موبائل اور آٹھ ہزار روپئے لوٹ لیے۔ اس کے بعد لٹیرے قریب میں واقع ایک مندرکا درازہ توڑ کر اس میں موجود ڈبی کی رقم اور چاندی کے برتن پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ مندر کی ڈبی میں دس ہزار کی رقم تھی ۔ بجلی سپلائی بند کرنے کی وجوہات پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں کا ماننا ہے کہ موبائل دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں واردات کی تصویر قید ہونے سے بچنے کے لیے لٹیروں نے یہ شاطرانہ چال چلی اور اس میں وہ کامیاب بھی رہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ موقعہ واردات پر پہنچی اور رتحقیقات شروع کردی ہیں۔ ودیا رنیا پرم پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔
Share this post
