باگل کوٹ 29؍جنوری 2024 : باگل کوٹ ضلع کے جمکھنڈی تعلقہ کے الگور گاؤں میں اسکول بس کے ٹریکٹر سے ٹکرا جانے سے چار طالب علم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ حادثہ اتوار 27 جنوری کو دیر رات کے قریب پیش آیا۔ آٹھ زخمی طلباء فی الحال جمکھنڈی کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مرنے والوں کی شناخت گووند (13)، شویتا (13)، ساگر (17) اور بسواراج (17) کے طور پر کی گئی ہے۔ ان میں سے دو نویں جماعت کے طالب علم تھے، جب کہ دیگر دو الگور گاؤں کے قریب وردھمانا مہاویر اسکول میں پی یو سی میں اپنی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
یہ تصادم اس وقت پیش آیا جب اسکول کی بس اسکول میں سالانہ جلسہ کے بعد طلباء کو اپنے اپنے گاؤں چھوڑنے جارہی تھی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Share this post
