انہوں نے کہا بہار کے عوام نے ہم دونوں کو مینڈیٹ دیا تھا لیکن نتیش نے اس کو رسوا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کے اس قدم سے گاؤں کے لوگ ناراض ہیں۔نتیش کمار پر لگے قتل کے الزام کا ذکر کرتے ہوئے لالو پرساد یادو نے کہا کہ نتیش نے گولی ماری اس کے ثبوت ہیں۔ بدعنوانی سے بڑا ظلم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے خود اپنے حلف نامہ میں ذکر کیا تھا کہ وہ 302 سمیت کئی دیگر دفعات میں ملزم ہیں۔ بتاتے چلیں کہ سال 1991 میں نتیش پر قتل کا الزام لگا تھا۔انہوں نے نتیش کمار کو موقع پرست اور ڈھونگی بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ مٹی میں مل جاؤں گا لیکن بی جے پی سے ہاتھ نہیں ملاوں گا۔ لالو نے کہا کہ انہوں نے نتیش کمار کو وزیر اعلی بنایا تھا۔ انہوں نے کہا، "میں نے ان کے ماتھے پر ٹیکہ لگایا اور کہا جاؤ شنکر بھگوان کی طرح راج کرو۔ لیکن یہ تو بھسماسر نکلا۔ میرے دل میں کوئی لالچ نہیں تھی، نہیں تو میں کیوں انہیں وزیر اعلی کے طور پر نامزد کرتا۔" اب بی جے پی کے ساتھ مل کر انہوں نے مجھے پھنسایا ہے۔لالو نے کہا کہ کئی مواقع پر نتیش مودی سے ملے، ان کے ساتھ لنچ کیا۔ دونوں کے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ پہلے سے سیٹ تھا۔لالو نے مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ آج وہ ملک کو جوڑنے کے لئے موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ اور مودی کے خاندان کے گوڈسے نے ان کا قتل کر دیا اور نتیش کمار نے انہی لوگوں سے ہاتھ ملا لیا۔ انہوں نے کہا، "نریندر مودی نے اچھے دن اور کام کا جھانسہ دیا، ڈھونگ رچا۔
بی جے پی سے ہاتھ ملانے پر جے ڈی یو میں شدید اختلاف، بڑے لیڈران نے ظاہر کی ناراضگی
بہار میں بدھ کی شام سے بدلے سیاسی واقعات کے درمیان پٹنہ میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ راج بھون سے لے کر وزیر اعلی کی رہائش گاہ تک پولیس فورس تعینات ہیں۔ کسی بھی طرح کے مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے احتیاط برتی جارہی ہے۔ تیجسوی یادو کے اعلان پر پوری ریاست میں آر جے ڈی آج یوم مزاحمت منا رہی ہے۔ حالانکہ لالو یادو نے تیجسوی اور کارکنوں کو کسی طرح کا مارچ نہ نکالنے کی سخت ہدایت دی ہے۔اس دوران راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے کارکنوں نے پٹنہ میں مہاتما گاندھی سیتو پر جام لگا دیا ہے۔ وہ گورنر كیشری ناتھ ترپاٹھی سے ناراض ہیں۔ آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود گورنر نے انہیں حکومت بنانے کے لئے نہیں بلایا۔ آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ منصوبہ بند طریقے سے بہار میں ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔
مہاگٹھ بندھن کے غدار ہیں نتیش، 3-4 ماہ سے چل رہی تھی پلاننگ: راہل گاندھی
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا، نتیش کمار مہاگٹھ بندھن کے غدار ہیں۔ انہوں نے اتحادیوں کو دھوکہ دیا ہے۔ وہ ملے تھے تو الگ بات کی تھی۔ اقتدار کے لئے انہوں نے سب کیا۔ راہل نے کہا، تین چار ماہ سے اس کے لئے پلاننگ چل رہی تھی۔ مجھے سب معلوم تھا۔ نتیش کو فرقہ واریت کے خلاف ووٹ ملا تھا۔ لیکن، اب نتیش نے ان کا ہی ہاتھ تھام لیا ہے۔
Share this post
