بھٹکل28مارچ2021 (فکروخبرنیوز) البدراسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد بدریہ کالونی میں کیا گیا جس میں پچاس سے زائد بچوں کاختنہ کرایا گیا جس کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات لی گئی جنہوں نے اپنی ذمہ داری کے ساتھ اس کارِ خیر کو انجام دیا ۔ اس ختنہ کیمپ کے لیے کئی دن سے ناموں کے اندراج کی کارروائی چل رہی تھی۔ اس موقع پر البدر اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ اس سنتِ ابراہیمی کو انجام دینے کے لیے سرپرستان سے اعلان کے ذریعہ درخواست کی گئی تھی اور الحمدللہ ان کے طئے شدہ پروگرام سے زائد رجسٹریشن ہوئے۔ سرپرستان سے گذارش کی گئی تھی کہ وقتِ مقررہ کا خاص لحاظ رکھا جائے اور الحمدللہ اس کا انہوں نے لحاظ رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ مختصر پروگرام میں اسٹیج پر موجود مہمانان نے البدر اسوسی ایشن کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئےمزید سماجی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دی، انہوں نے اس علاقہ میں تعلیم کے بارے میں فکر کرنے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی میں انسان کی ترقی کا راز ہے اور جتنی زیادہ تعلیم ہوگی وہاں کے لوگ مختلف میدانوں میں آگے بڑھیں سے جس سے قوم وملت کو فائدہ ہوگا۔
اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر جناب پرویز ایس ایم ، سماجی کارکن نذیر قاسمجی، مولانا ابوصالح اور البدر اسوسی ایشن کے ذمہ داران اور ممبران موجود تھے۔
Share this post
