اس پر الزام ہے کہ وہ اپلا کو اپنا مرکز بناکر مجرمانہ سرگرمیوں کو انجام دیا کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق تین دن قبل ہی اس نے اپلا کے ایک ڈاکٹر سے روپیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ شبہ ہے کہ اس کے قتل کے پیچھے اپلا سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ کا ہاتھ ہے جو قتل سے قبل اس کے کار کا مسلسل پیچھا کررہے تھے۔ منجیشور پولیس ذرائع کے طابق خالق رفیق کو عبدالمطلب کے قتل کے بدلہ میں قتل کیا گیا ہے اور اس میں مطلب کے بھائی کا ہاتھ ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مطلب کے بھائی نو رعلی نے ایک کامیاب منصوبہ کے ساتھ اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اس کا قتل کیا ہے۔ الال پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بیوی کے قاتل کو عدالت نے سنائی عمر قید کی سزا
منگلور 15؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) بیوی کا قتل کرنے کے بعد نو مولود بچہ کے اقدامِ قتل کے الزامات کا سامنا کررہے نوجوان کو عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ مجرم کی شناخت جیانتا (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس پر اپنے بیوی جیانتی اور نو مولود بچہ کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ نے منگل کو یہ سزا سنائی ہے۔مذکورہ شخص نے ہیلتھ سینٹر میں اپنے بیوی کا قتل کرنے کے بعد اپنے نو مولود بچہ کو ہیلتھ سینٹر کے ایک کونے میں پھینک دیا تھا۔ جج نے یہ سزا دفعہ 302(قتل ) اور 307(اقدامِ قتل ) کے تحت سنائی ہے۔ عدالت نے مجرم پر پانچ ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے بچہ کو شدید زخمی کرنے کے معاملہ میں سات سال مزید قید اور ایک ہزار روپیہ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
ماں کی ہراسانی سے دلبرداشتہ بیٹے نے باپ کا کیا قتل
بنگلور 15؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) اپنی ماں کی ہراسانی سے دلبرداشتہ بیٹے کی جانب سے اپنے ہی باپ کو چھرا گھونپ کر قتل کردئیے جانے کی واردات راجاجی نگر ڈی بلاک میں پیش آئی ہے۔ مقتول کی شناخت شوا کمار (45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اس کے بیٹے ریوانتھ پر الزام ہے کہ مبینہ طور پر اس نے اپنے باپ کو قتل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شوا شنکر کی شادی جیالکشمی خاتون سے بیس سال قبل ہوئی جس کے دو بچے ہیں۔ ریوانتھ بی کام ڈگری کا طالب علم ہے جبکہ اس کا چھوٹا بھائی پی یو کالج میں زیر تعلیم ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شوا شنکر کسی نہ کسی معاملہ کو لے کر روز اپنی بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا۔ پیر کی رات جب نشہ میں دھت وہ گھر آیاتو اس نے اپنے بیوی سے جھگڑا شروع کردیا اور اس دوران دونوں بچوں اور بیوی کو گھر سے نکال دیا ۔ کچھ دیر بعد اس نے دروازہ کھولا تو ریوانتھ گھر میں داخل ہوا اور ترکاری کاٹنے کی چھری اپنے والد کے سینے میں گھونپ دی ۔ اچانک ہوئے اس حملہ سے اہلِ خانہ سکتے میں آگئے ، واردات کی خبر سے بچنے کے لیے انہوں نے اپنی پڑوسیوں کے ساتھ ساتھ کسی کو بھی اس سلسلہ میں آگاہ نہیں کیا۔ کچھ دیر بعد جب حالت بگڑتی گئی تو وہ شیوا شنکر کو لے کر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اہلِ خانہ نے واردات پر پردہ ڈالنے کے لیے متضاد بنایات دئیے ہیں ۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے ریوانتھ کو گرفتار کیا جس نے پولیس کے ساتھ واردات کی پوری تفصیلات سامنے رکھی۔
Share this post
