گرفتار شدہ ملزمان کی شنا خت تیرو والی کے بپن جو گی گنیش راو(29)مو ڈ شیڈے کے چرن راج الیاس راجیش(22) اور وامنجور کے نو نیا پجا رے(28) کے طور پر کر لی گئی ہے ،جنہیں پو لیس تحویل میں رکھ کر پو چھ تاچھ شروع کر دی گئی ہے ،تاہم پو لیس کی طرف سے جا ری تحقیقات کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے سابقہ دشمنی کی بنا پر پو رن راج کا بھیا نک قتل کر دیا تھا ،ملحو ظ رہے کہ دو دن قبل پورن راج کا بھیانک طریقے سے قتل کر دیا گیا تھا ،جب کہ ملزم مو قع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تھے ،پورن کی لاش اس کے گھر کے قریب مو جود ایک زیر تعمیر مکان میں پا ئی گئی تھی ۔پو رن راج شٹی کے خلاف قتل کی واردات کو انجام دینے کے ایک سے زائد مقدمات درج ہیں ،اس کے علا وہ ڈکیتی ،لو ٹ کھسوٹ اور قتل کی سازش رچنے کے کئی معاملات اس کے خلاف درج ہو نے کی بنا پر ہی بدنام زما نہ غنڈوں کی فہرست میں اس کا شمار ہو تا تھا ۔
Share this post
