منگلورو۔25/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) یہاں کے تنیر باوی میں بد معاشوں کی جانب سے پانچ افراد پر حملہ کے الزام میں پولیس نے تین لو گوں کو گرفتار کرلیے جانے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،گرفتار شدہ ملزمان کی شنا خت بیکمپا ڈی اور تنیر باوی کے رہنے والے سکیش پتران ، ورون سورنا اور دکشیت پتران کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ آج شام دو لڑکیوں سمیت پانچ افراد پر مشتمل گروہ ایک برتھ ڈے پا رٹی میں شرکت کے بعد اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ اس دوران بد معاشوں کے گروہ کو ان کا پارٹی کر نا اور لڑ کیوں کے ساتھ ان کاوقت گذر نا اتنا ناگوار گذرا کہ انہوں نے ان پر حملہ کر دیا ،زخمی لو گوں کو علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کر دیا گیا ،پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے کے بعد فوری کارروائی کر تے ہو ئے پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،جن کے تعلق سے اور بھی کئی سارے جرائم میں ملوث ہو نے کی بات کہی گئی ہے ، پولیس کی جانب سے معاملہ کی تحقیقات جا ری ہے ۔
Share this post
