بڑھتے سڑک حادثات تشویش کے باعث(مزید مضافاتی خبریں )

بنٹوال پولیس تھانے میں درج کیس کی تفصیلات کے مطابق ریاض (25) اور اس کے رشتہ دار محمد رازق (17) عبداالقادر(14) اور محمد رضوان نے ہوٹل پیلیس اِن نامی ہوٹل سے ایک کار کرایہ پر لے کر بی سی روڈ جار رہے تھے۔ اس دوران کار تیز رفتاری کے ساتھ مخالف سمت سے آرہی ٹینکر سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے محمد ریاض سخت زخمی ہوگیااور اس کے دیگر تینوں رشتہ دار کو چوٹیں پہنچی ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد ریاض نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا ۔ پولیس کے مطابق ٹینکر ڈرائیور موقعۂ واردات سے فرار ہوگیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹرافک نظام متأثررہا۔دوسرا ؤ سڑک حادثہ ہونیکٹے ، کلائی میں پیش آیا جو بس اور ٹینکر کے مابین پیش آیا ۔کنی گولی سے منگلور جانے والی بس جب ہونے کٹے پر مسافر کو سوار کرانے کے لیے رکی توپیچھے سے تیز رفتارلاری نے بس کو روند ڈالا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہوگئی اور راستے کے کنارے واقع درخت سے ٹکراگئی ۔ حادثہ کی وجہ سے چھ مسافر شدید زخمی ہوگئے جبکہ لاری ڈرائیورکو بھی چوٹیں پہنچی ہیں ۔ زخمیوں کو ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ سورتکل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


غسل خانہ کی کھڑکی سے لٹک کر نوجوان کی خودکشی 

منگلور 06؍ اپریل (فکروخبرنیوز) ستائیس سالہ نوجوان کی جانب سے تین ہفتہ قبل خودکشی کی ناکام کوشش کے بعد دو روز قبل غسل خانہ کی کھڑکی سے لٹک کر خود کشی کرلیے کی جانے کی واردات کلماڈی میں دوروزقبل پیش آئی ہے ۔ مہلوک نوجوان کی شناخت الوائن فرنانڈیس (27) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین ہفتہ قبل کالماڈی ہی میں مذکورہ نوجوان نے خودکشی کی ناکام کوشش کی تھی جس کے بعد اس کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ اس نوجوان کو پہلے واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد بعض لوگوں کی جانب سے سمجھایا بھی گیا تھا لیکن اس کے باوجود اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایاہے ۔ خودکشی کرلیے جانے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ 


شاٹ سرکیوٹ سے لگی آگ کی وجہ سے گھر جل کر خاکستر 

منگلور 06؍ اپریل (فکروخبرنیوز) شاٹ سرکیوٹ سے لگی آگ کی وجہ سے گھر کے اندر موجود سامان جل کر خاکستر ہونے کی واردات ہیلے انگڈی میں دو روز قبل پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق فقیرہ بیری کی ملکیت والے مکان میں شاٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔ بڑھتے آگ کے شعلوں کو دیکھتے ہوئے جائے واردات پر لوگوں کی ایک تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔ اس دوران فائر بریگیڈ کا عملہ بھی جائے واردات پر پہنچا اور آگ پر قابو لیا ۔ ذرائع کے مطابق گھر میں موجود دس افراد گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔بتایا جارہا ہے کہ اس آگ حادثہ کی وجہ سے تقریباً دو لاکھ روپئے کا نقصا ن ہوا ہے۔ ملکی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

Share this post

Loading...