اُڈپی 15 ستمبر2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) پولیس سپرنٹنڈنٹ اکشے ہکے مچھندرا نے کہا کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر بدمعاشوں کی جانب سے بچوں کے اغوائی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
اس مقصد کے لیے دیگر ممالک اور ریاستوں کی ویڈیوز پوسٹ کی جاتی ہیں۔ ان کی خبروں کی وجہ سے عجیب طرح کی بے چینی پیدا ہورہی ہے جس کی وجہ سے بے گناہ لوگوں کو روکنا اور ان پر حملہ کرنے جیسے واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔
اس پی نے کہا کہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 112 ڈائل کریں اگر وہ اپنے آس پاس میں مشکوک لوگ دیکھیں۔ پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچیں گے، تحقیقات کریں گے اور مناسب کارروائی کریں گے۔
اکشے ہاکے مچھندرا نے ایک پریس ریلیز میں خبردار کیا کہ بچوں کو اٹھانے کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Share this post
