بچہ کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش ،

داؤد کامپلیکس کے قریب کھیل رہے بچے کوایک انجان شخص کھانے کی چیزیں دکھاکر گاندھی پارک کے قریب لے آیا وہاں سے بچہ کوگھمانے کے بعد پتور بس پر سوار ہوا ۔دریں اثنابچہ کے لاپتہ ہونے کی وجہ سے پریشان والدین نے تلاش شروع کردی اور مقامی افراد بھی ان کا ساتھ دینے لگے ۔ مقامی افراد نے پتور بس میں ایک انجان شخص کے ساتھ بچہ کو دیکھ کر فوراً بچہ سمیت اغوا کار کو اپنی گرفت میں لے لیا ۔ ملزم کا نام سندر بتایا گیا اور وہ سلیا نامی مقام کا مقیم ہے ۔ مقامی افراد نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ پولیس ملزم کی حقیقی شناخت کی کوشش کررہی ہے اور معاملہ کی جانچ کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔ 

فاریسٹ افسران نے ایک شخص کو غیر قانونی لکڑی کے ساتھ گرفتارکیا 

بھٹکل 26؍ مارچ (فکروخبرنیوز) تعلقہ کے بستی اترکوپّا روڈ پر کل رات ایک شخص کو غیر قانونی لکڑی لاتے ہوئے فوریسٹ آفیسران نے حراست میں لیا ہے ۔ ملزم کی شناخت ستیش لکشمیّا موگیر مقیم بیلکے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ وہ کل آٹھ بجے بستی اترکوپّا روڈ پر اپنی بائک پر جس کا رجسٹریشن نمبر KA 47 - J1399 ہے ساگوان کی لکڑی غیر قانونی طور پر لے جارہا تھا کہ فاریسٹ فسران نے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد بائک ضبط کرلی گئی ہے۔

sagwan

Share this post

Loading...