بابری مسجد معاملہ میں سنی وقف بورڈ کی طرف سے جنوبی کنیرا کے دو مسلم وکلاء نے اپنی خدمات انجام دی

منگلورو 10/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  جنوبی کنیر ا ضلع سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان وکلاء سنی وقف بورڈ کی طرف سے بابری مسجد معاملہ کی پیروی میں سینئر وکلا کا تعاون کررہے تھے۔ عبدالرحیم کا تعلق پتور کے مورا نامی گاؤں سے ہے جو سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر راجیو دھون، میناکشی ارورا اور ظفر یاب جیلانی کی ٹیم کا حصہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالرحیم نے اپنی تعلیم ہیرا بنگاڈی اسکول میں حاصل کی جس کے بعد وویکانندا کالج پتور میں داخل لیا جہاں سے 2015میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔ جس کے بعد پتور کی عدالت میں اس نے مشق شروع کی۔ آخری دو سالوں سے وہ سپریم کورٹ میں مشق کررہے ہیں۔ دوسرے وکیل شریف نے کی وی جی لاء کالج سے ڈگری حاصل کی اور 2018سے سپریم کورٹ میں مشق کررہے ہیں۔ 

Share this post

Loading...