بابری مسجد کی شہادت ہندوستان کے جمہوریت کی شہادت تھی اور ملک کو شرمسا رکرنے والا معاملہ، سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے اکثریتی طبقے کے شدت پسندو ہندوتوا تنظیموں نے یہ واردات انجام دی تھی، اور اس وقت مرکزی اور ریاستی حکومت گونگی بنی تماشہ دیکھ رہی تھی۔ اس کی شہادت کے بعد جو قتل و غارت گری کا ننگا ناچ ہوا پورا ملک اس کا گواہ ہے، اس کے باوجود ابھی تک جمہوریت کے قاتلوں کو سزا نہیں ہوئی اور وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں ، اس موقع پرپی ایف آئی نے مطالبہ کیا کہ خاطیوں پر قانونی کارہ جوئی کرنے کے ساتھ ساتھ لائبرہن کمیشن کی جانب سے داخل کردہ رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے گنہگاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کی راہیں ہموار کرے، اس موقع پر پی ایف آئی کے مقامی ذمہ داران و اراکین موجود تھے۔
Share this post
