اپنے بیٹے کو چرا گھونپنے کے بعد باپ نے کی خودکشی

پتور 12؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) چھوٹے سے معاملہ پر بیٹے او ربا پ کے درمیان ہوئی لفظی جھڑپ باپ کی موت پر ختم ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق راجو پجاری (42) کی کچھ مدت سے دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی، آج صبحح وہ اپنے بیس سالہ بیٹے سے الجھ گیا اور دونوں کے درمیان لفظی جنگ نے شدت اختیار کی ۔اسی دوران اس نے اپنے بیٹے کو چرا گھونپ دیا۔ بیٹے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ اس معاملہ سے پریشان ہوکر باپ نے اپنے ہی گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی جاچکی ہے۔

Share this post

Loading...