تالاب میں ڈوب کردوبچے ہوئے ہلاک :بیٹوں کی لاش دیکھ کر والد پر پڑا دل کا دورہ :واقع ہوئی موت (مزید ساحلی خبریں)

تفصیلات کے مطابق اسکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے یوگیش اور پرکاش گھر کے قریب واقع ایک باغ کے پاس کھیل رہے تھے، تالاب کے قریب کھیلنے کی وجہ سے دونوں کے پیر پھسلے اور تالاب میں گر گئے ۔اس موقع پر باغ میں موجود شمنت نامی شخص جو کہ کنی کا دوست ہے بچانے کی کوشش کرتا ہے ،مگر پانی کے بہاؤ میں جاتے دیکھ شمنت لڑکوں کے بعد راگھویندرا کو خبر کرنے چلا جاتاہے ، مگر راگھویندرا کے لوٹنے تک دونوں کی لاشیں تالاب پر تیر رہی تھی ، یہ منظر دیکھ کر اچانک راگھویندرا پر دل کادورہ پڑتاہے اور تالاب کے کنارے ہی اس کی بھی موت واقع ہوتی ہے، ایک ہی ساتھ باپ اور بیٹوں کی حادثاتی موت دیکھ کر پورا خاندان سوگوار ہے ، اور پولس معاملہ چھان بین کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے، مہلوک راگھویندر شیموگہ ضلع کہ ہوسانگر سے تعلق رکھتا ہے ۔ شاد ی کے بعد ایک مندر میں ملازمت کرتے ہوئے سسرال میں ہی مقیم تھا۔ 


بنٹوال کے دو دوست لاپتہ 

بنٹوال 11مئی (فکروخبرنیوز ) بنٹوال سے تعلق رکھنے والے دو افرا کے لاپتہ ہونے کی شکایت یہاں کے مقامی پولس تھانے میں درج کی گئی ہے ، اطلاع کے مطابق ستیش میلون(36) اور گلیان وشال جو دونوں دوست ہیں یہ سیاحت کے غرض سے شیموگہ گئے تھے ، مگر واپس نہیں لوٹے۔ ستیش ک بیوی فلیاویا نے یہاں پولس تھانے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ دونوں شیموگہ سے گھر کے لئے نکل چکے تھے اور جب کوپا نامی شہر پہنچتے تو وہاں سے فون بھی کیا تھا، مگرا س کے بعد ان دونوں کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔ بنٹوال پولس تھانے میں معاملہ درج کرلئے جانے کے بعد چھان بین جاری ہے ۔ 



بنگلور میں ملازمت کررہے کنداپور نوجوان کی خودکشی 

بنگلور /کنداپور :11مئی (فکروخبرنیوز )شہر بنگلور میں ملازت کررہے کنداپور تعلقہ کے ایک نوجوان کی جانب سے خودکشی کرلئے جانے کی خبرفکروخبر کو موصول ہوئی ہے ،مہلوک نوجوان کی شناخت راجیش دیوڈگا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، یہ کنداپور تعلقہ کے نایکنا کٹے کا مقیم تھا۔ بتایاگیاہے کہ یہ بنگلور میں ملازمت کے لئے ایک سال قبل ہی گیا تھا، دوستوں میں ہنسی مذاق کے لئے مشہور راجیش دیوڈگا کی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔ جب کہ بعض لوگوں کا مانناہے کہ ایک حادثے میں اس کے دوست کو کھونے کی وجہ سے وہ ہمیشہ مایوس رہا کرتاتھا، پولس معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیق کررہی ہے ۔ 

Share this post

Loading...