ِشیموگہ 06؍ نومبر 208(فکروخبر نیوز) ریاست میں ہوئے ضمنی انتخابات میں پانچ میں سے ایک ہی سیٹ بچانے والی بی جے پی پارٹی کے ریاستی صدر نے اپنا درد چھپانے کے لیے آئندہ انتخابات میں جیت درج کرنے اپنا پرانا وعدہ دوبارہ دہرادیا۔ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ 2019میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں جیت درج کرنا ہمارا مقصد ہے۔ اس ضمنی انتخابات میں ہار یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ آئندہ انتخابات میں بی جے پی زیادہ سیٹوں سے اپنی جیت جائے گی، اب ہمارا ایک ہی مقصدہے کہ نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم منڈیا میں ہار گئے لیکن بی جے پی نے بلاری اور جمکھنڈی میں اپنی طاقت دکھادی ۔بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر سدارامیا نے 2,40,000ووٹ حاصل کیے جو پارٹی کے لیے خوشی کی بات ہے۔
Share this post
