اضلاع میں ڈپٹی کمشنرس جھنڈا لہرائیں گے

بنگلورو 14/ اگست 2019 (فکروخبرنیوز) کرناٹک حکومت کی جانب سے عوام اور سرکاری اداروں سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ ریاست میں سیلاب سے کئی اضلاع اور دیہات متأثر ہوئے ہیں۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں اور کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ زیادہ تر لوگ ریلیف کیمپ اور یگر مقامات پر پناہ لے کر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ ریاست میں ان حالات کے پیشِ نظر امسال جشنِ یومِ آزادی نہایت سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے چیف سکریٹری کی جانب سے تمام ضلع انتظامیہ کو سرکیولر روانہ کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری کی جانب سے جاری کردہ اس سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ اضلاع میں اس مرتبہ یومِ آزادی کے موقع پر ضلع ڈپٹی کمشنر ہی پرچم کشائی کی رسم ادا کریں اور جہاں تک ممکن ہوسکے یومِ آزادی کی تقریب سادگی منائی جائے۔ سب ڈویژن میں متعلقہ تعلقہ ہیڈ کوارٹرس میں تحصیلدار قومی پرچم لہرائیں۔ عام طور پریومِ آزداگی اور یومِ جمہوریہ تقریبات میں حکومت کی جانب سے ضلع، تعلقہ، ویلیج، پنچایت، میونسپل علاقوں میں ضلع کے وزراء، اراکین اسمبلی قومی پرچم لہرایا کرتے تھے، تاہم امسال 15 اگست کو ضلع ڈپٹی کمشنرس اور تحصیلدار ہی پرچم لہرائیں۔ 

Share this post

Loading...