اذان کے الفاظ سے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی: کرناٹک ہائی کورٹ

بنگلور24؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز)  یہ بتاتے ہوئے کہ دستورکی دفعہ25اور26 مذہبی رواداری کے اصول کو واضح کرتی ہے  جوہندوستانی تہذیب کی ایک خصوصیت ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے آج مفادعامہ کی ایک درخواست میں الزام عائد کیاگیاتھاکہ اذاں کے جملوں (بول) سے دیگرمذاہب کے ماننے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہونچتی ہے۔

کارگزارچیف جسٹس آلوک ارادھے اورجسٹس ایس وشواجیت شٹی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ یہ استدلال کہ اذاں کے جملوں یا بول سے درخواست گزار اوردیگرافراد کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے‘ قابل قبول نہیں ہے۔

ایڈوکیٹ منجوناتھ ایس ہلاور درخواست گزار آرچندرشیکھر کی طرف سے پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ اذاں مسلمانوں کاایک اہم مذہبی عمل ہے لیکن اذاں میں استعمال کئے جانے والے الفاظ ”اللہ اکبر‘‘ سے دیگرافراد کے مذہبی عقائد متاثر ہوتے ہیں۔

Share this post

Loading...