بنگلور:08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک سیاسی بحران کے مد نظر کانگریس کے سینیئر رہنما اور پارلیمانی رکن ڈی کے سریش نے بیان دیا ہے کہ اُن کی پارٹی کے سبھی اراکین استعفیٰ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اُن کا یہ بیان آزاد رکن اسمبلی ایچ ناگیش کے اپنے عہدے سے استفعیٰ دینے کے بعد آیا۔ افواہیں گرم ہے کہ ناگیش بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کریں گے۔
ڈی کے سریش نے موجودہ سیاسی بحران کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی مرکزی قیادت اور مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ ریاستی حکومت ابھی مستحکم ہے اور کہا کہ پارٹی کے رہنما استفعیٰ دینے والے پارلیمانی اراکین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ کانگریس اور جنتا دل (سیکولر)کے 13 ممبران اسمبلی پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔استعفیٰ دینے والوں میں 10کانگریس اور تین جنتا دل ایس کے ممبران ہیں۔استعفیٰ دینے والے اراکین میں سے بیشتر اس وقت ممبئی کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔
Share this post
