گذشتہ دو روز سے شہر میں ہورہی بارش کی وجہ سے یہ ڈھیر کیچڑ میں تبدیل ہوگئے ہیں اور اس سے پھیلنے والی بدبو سے روزے داروں کو تکلیف ہورہی ہے اور مچھروں کی بھرمار ہے ، انتظامیہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ پڑوسی ضلع دکشن کنڑا کے کچھ علاقوں میں ڈینگو کا قہر جاری ہے۔ علاقے کے دیگر اسٹریٹ اور کراس میں بھی جمع جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر سے عوام کو بڑی پریشانیاں لاحق ہیں۔ کچرہ کی نکاسی کا کام نہ ہونے کی وجہ سے کئی مرتبہ آزاد نگر کے لوگوں نے دفتر فکروخبر پہنچ کر شکایتیں کیں جس کے حل کے لیے فکروخبر نے خصوصی رپورٹس کے ذریعہ آزاد نگر کے کئی مسائل سامنے لائے اور ان کو حل کرانے میں تعاون کیا البتہ اب تک کچرے کی نکاسی کی طرف ذمہ داروں کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ با ر بار عوام کی شکایات کا سبب بنا ہوا ہے۔ ایسے میں متعلقہ پنچایت کے ذمہ داران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کچرہ کی نکاسی کا م پورے نظام کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کریں۔ خصوصاً رمضان المبارک کے پیشِ نظر زیادہ مزدوروں کو کام پر لگاتے ہوئے کچرے کی نکاسی کا کام فوری طور پر انجام دیں تاکہ روزے داروں کو ان چیزوں سے تکلیف نہ ہواور مضان المبارک کے یہ ایام بڑی راحت کے ساتھ گذریں۔
Share this post
