آزاد اراکین پر کرناٹک کے حکومت کی بقا منحصر

بنگلورو 07/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  14اراکین اسمبلی کے استعفیٰ دینے سے ایچ ڈی کمارا سوامی کی قیادت والی حکومت اقلیت میں آگئی ہے۔ اب اس کے پاس صرف 105اراکین ہے او ربی جے پی کے پاس بھی 105اراکین ہیں۔ اگر 2آزاد اراکین اسمبلی نے بی جے پی کی صفوں میں چھلانگ لگادی تو حکومت گرسکتی ہے۔ اب حکومت سازی کے لیے صرف 106اراکین کی ضرورت ہے۔ کیا ان حالات میں بی جے پی حکومت بنائے گی یہ دیکھنا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ہوئی کابینہ توسیع میں 2آزاد اراکین اسمبلی آر شنکر اور اچے ناگیش کو 14جون کو کابینہ میں لیا گیا تاکہ ناراض اراکین اسمبلی کے استعفیٰ سے حکومت کو کوئی نقصان نہ ہو، استعفیٰ دینے والے اراکین سمیت کانگریس۔ جے ڈی ایس اتحاد کی مجموعی تعداد 118ہے جس میں کانگریس 78، جے ڈی ایس 37، بی اے پی 1 اور آزاد 2کے علاوہ اسپیکر بھی ہیں۔ بی جے پی کے 105اراکین اسمبلی ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 113کی ضرورت ہے۔ 

Share this post

Loading...