ایپا مالادھاریوں کی کار آگ حادثے کی شکار: وزیر یوٹی قادر نے پیش کی ایک بار پھر انسانیت کی مثال(مزید ساحلی خبریں )

اس کے علاوہ ریت اور مٹی بھی نکال کر آگ پر پھینکنے لگے،فائر بریگیڈ کوپہنچتے پہنچے پوری کار آگ کے حوالے ہوچکی تھی جبکہ یوٹی قادر نے کار پر سوار افراد کی مدد کرتے ہوئے کار میں موجود اشیاء کو نکالنے میں بھی ان کی مدد کی۔ پریشان مالادھاریوں کو واپس گھر پہنچنے کے لئے سفری اخراجات کا انتظام کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء کی فراہم کی ، اس موقع پر ان کے ساتھ دیپک پلار، سریش شکتی جوسیف، پیوس، این ایس کریم ،سراج کنیا، رفیق امبلی موگروں نامی افرد بھی شریک تھے، وزیرِ یوٹی قادر کے اس بار بار کے امدادی کارورائی سے اور ہنگامی طور پر تعاون فراہم کرنے پر عوام ان کی بارہا سراہنا کرتے ہیں۔

ملکی میں پیش آئے سڑک حادثے میں تاجر ہلاک

ملکی :14جنوری 2017(فکروخبرنیوز ) ملکی میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک معروف تاجر کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کارناڑو چھوٹے صنعتی علاقے کے قریب اہم شاہراہ پر سرتکل کی جانب سے آرہی ایک کار قریب ساڑھے پانچ بجے ایک راہگیر سے ٹکرانے کی وجہ سے راہگیر ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت تاجر راجیندرا شیٹی (62) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مہلوک زمین کرایہ پر لے کر کانکنی کا تاجرتھا، بتایاجارہاہے کہ صبح کے وقت کہرے کی وجہ سے کار ایک راہگیر سے ٹکراکر راہگیر کے ہلاک ہونے کی خبر کاروالوں کو نہیں تھی، ایک جگہ جاکر کار پھنس جانے کی وجہ سے کچھ رکشہ ڈرائیور نے پولس تھانے میں شکایت درج کرائی اور پولس کے آنے کے بعد جب چھان بین ہوئی تو کھیتوں میں پڑے لاش کو دیکھنے کے بعد قریب دیڑھ گھنٹے بعد حادثے کی خبر ہوئی ۔ پولس معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کررہی ہے ۔

Share this post

Loading...