کہ اس نے ایک کلو سونا لے کر اس کو دھوکہ دیا ہے : دوسری شکایت جو کہ رحمت النساء نے درج کرائی ہے وہ یہ ہے کہ ملزمہ نسیمہ اخترنے ان سے تجارتی فائدے کو پہنچانے کی غر ض سے سونے کے زیورات اور رقم لیا ہے جس کی جملہ مالیت اکیا ون لاکھ چالیس ہزار ہے ۔ پولس نے کہا ہے کہ نسیمہ اختر کے خلاف دھوکہ دہی (Cheating) کیس درج کرلیاگیا ہے۔
اصل واقعہ کیا ہے ؟؟ نسیمہ اختر کا ایک لڑکا جو سعودیہ میں برسرِ روزگار ہے ، نسیمہ اپنی جان پہنچان کی عورتوں سے ملتی یا پھر جان پہچان کے دوستوں سے اجنبی عورتوں سے دوستی کرتی ان سے کہتی کہ ان کا لڑکا ہدیٰ سعودیہ میں اپنی تجارت شروع کیا ہے اور اچھی خاصی آمدنی بھی ہے آپ کا گھر میں رکھا ہوا سونا دیں تجارت میں پیسہ لگا کر اس کا فائدہ آپ کے حوالے کریں گے۔ اس طرح عورتیں جب بھروسے میں آکر سونا حوالہ کرتی تو عورت شہر کے مختلف بینکوں میں اس کورکھ کر پیسہ حاصل کرتی ۔ اور پھر دو یا تین مہینے تک وعدے کے مطابق عورتوں کو فائدہ بھی لوٹاتی ، مگر ادھر کچھ مہینوں سے نہ فائدہ پہنچنے کی وجہ سے مشتعل عورتیں نسیمہ اختر کے خلاف بھڑکیں۔ اور اس طرح یہ معاملہ آج منظر عام پر آیا ہے۔
سنگین معاملہ: نسیمہ اختر کے جال میں پھنسنے والی ایک عورت نے فکروخبرکے دفتر میں آکر جب دکھڑا سنایا تو فکروخبرنے سوال کیا کہ آپ سے کس تجارت کے سلسلہ میں کہہ کر پیسہ وصول لیا کرتی تھی۔ ان کاجواب تھا کہ بیٹے کا اور سعودیہ کا حوالہ دے کر پیسہ اور سونا وصولتی تھی ۔ مگر بعد میں جاکر پتہ چلا ہے کہ ہمارا سونا شہر کے بینکوں میں ہے اور ہمیں جو فائدہ دیا گیا ہے کہ وہ بینک میں رکھے سونے کے سود کا پیسہ ہے ۔
کتنی عورتیں پھنسی ہیں: شہر میں چل رہی گفت وشنید اور فکروخبر کے اپنے تحقیق کے مطابق صرف ایک عورت نے قریب دس عورتوں سے سونا اکٹھا کرکے جو دیاہے اس کی جملہ مالیت ایک کروڑ سے تجاوز کرجاتی ہے۔ماننا ہے کہ ایسی کئی عورتیں اس عورت کی جال میں پھنس چکی ہیں۔ مگر شکایت کیوں نہیں درج کرارہے ہیں یہ بات ابھی بھی قابلِ غور ہے ۔
شکایت کیوں نہیں درج کرایا: مانا جارہا ہے کہ نسیمہ اختر سے جب عورتیں سونا واپس پوچھتی یا پھر نہ دینے کی صورت میں لفظی جھڑپ عروج پر پہنچ جاتی تو نسیمہ کی جانب سے دھمکی آمیز گفتگو سننے میں ملتی ، اور ایک مخصوص آدمی کا حوالہ دے کردھمکی دینے کی کوشش کرتی۔اور پھر سونا دئے جانے کی دلیل یعنی پروف ریکارڈس پوچھتی۔ ان لوگوں کایہ بھی کہناہے کہ اس عورت کے پیچھے ایک منظم گروپ اور ایک ایسے شخص کی پشت پناہی حاصل ہے جو شہر میں خبری کی حیثیت سے جانا پہنچانا جاتا ہے ۔
معاملہ درج ہوچکا ہے: کروڑوں کے روپیوں کے دھوکہ دہی کے الزام میں بالآخر نسیمہ اختر پر کیس درج ہوچکا ہے اب دیکھنا ہے کہ اس کیس کے بعد ایسی کتنی حقیقتیں ہیں جو آگے جاکر ایک کے بعد دیگر کھلیں گی۔
(ہم نے خبر میں وہی چیزیں در ج کی ہیں جو آج پورے دن میں متعلقہ افراد سے اکھٹی کی ہیں، شکایت کنندگان اور ملزمہ کے ناموں کے علاوہ القاب کو ظاہر نہیں کیا ہے اس میں فکروخبر کی اپنی مصلحت ہے)
Share this post
