بھٹکل31 دسمبر (فکرو خبر/موصولہ رپورٹ) بڑی خوشی ومسرت کا موقع ہے کہ آٹھ سالہ بچی عائشہ بنت مولانا عبد المعید شنگیری ندوی نے محض نو مہینے کے مختصر عرصے میں قرآن مجید کو حفظ کیا، اس مناسبت سے کل بعد نماز عصر مؤرخہ 25جمادی الاولی 1443 مطابق 30 دسمبر 2021 باب خلیل کارگیدے میں ختم قرآن کی نشست منعقد کی گئی جس میں مولانا عبد الاحد ندوی نے یہ بتایا کہ مسجد ابو عبیدہ بن الجراح کے تحت جاری بچیوں اور خواتین کے لیے مخصوص اس مکتب میں سب سے پہلے حفظ مکمل کرنے کی سعادت اسی بچی عائشہ کے نصیب میں آئی۔ نیز اس موقع پر مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے ختم قرآن کی دعا فرمائی، دعا سے قبل اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بچی کو مبارک باد بھی پیش کی اور قرآن کی عظمت اور اس کے حقوق سے متعلق گفتگو کی، اور بتایا کہ قرآن کا نور ہمارے گھروں میں آنے سے برائی کی تاریکیاں دور ہوں گی، نیز قرآن مجید کے حوالے سے ہونے والی ان مبارک کوششوں کو امت کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا۔
اس موقع پر محلے کے اراکین مرد وخواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
Share this post
