ہم اس کیس میں مداخلت نہیں کررہے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ بہار پولس اور منگلور پولس کی مشترکہ کارروائی سے 27اکتوبر کو غیرقانونی طور پر رقم حوالگی کے الزام میں عائشہ بانو اور اس کے شوہر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اور گرفتاری کے دوسرے ہی دن یہ افواہیں پھیلادی گئی تھیں کہ عائشہ بانو کے تعلقات مشتبہ دہشت گردوں سے ہیں اور پٹنہ بم دھماکوں میں انہی کے ذریعہ حوالہ کئے گئے رقم سے پٹنہ بم دھماکے ہوئے تھے ۔
منگلور : عوامی علاقے میں تھوکنے سے 100روپئے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا
منگلور 12دسمبر(فکروخبرنیوز ) منگلور سٹی کارپوریشن نے آج یہ اعلان کیا ہے کہ شہر کے عام عوامی علاقوں کو گندہ کرنے والے افراد پر 100روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور اس عمل کوبار بار دہرائے جانے پر جرمانہ دوگنا بڑھادیا جائے گا۔ اسی طرح گھر کے باہر گندگی پھینکنے والے متعلقہ لوگوں پر 500روپئے جرمانہ عائد کئے جائیں گے۔ یہ قانون کرناٹک میونسپل کارپوریشن دفعہ 1976کے تحت لاگو کیا گیا ہے ۔ کارپوریشن کمشنر اجیتھ کمار ہیگڈے نے یہاں شہر میں پریس کانفرنس میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالادفعہ کے تحت قانون لاگو کیا گیا ہے ، اسپتال گھر اور دیگر جگہوں سے فضلہ جات کو جمع کرنے کی سہولت کارپوریشن کی جانب سے دی گئی ہے، اس کے باوجود گھر کے باہر یا عوامی علاقوں میں فضلہ جات کو پھینکنا قانون کے خلاف ہوگا۔ اس کے علاوہ عام عوامی جگہوں پر پان یا دیگر ایسی چیزوں کو کھاکر تھوکنے سے شہر کی خوبصورتی میں بگاڑ پیدا ہوتاہے اسی وجہ سے اس قانون کے تحت متعلقہ فرد سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
پتھر کانکنی کے مالک عمر پر جان لیوا حملہ
لٹیروں نے ایک لاکھ روپئے نقد لوٹ لئے
پتور 12دسمبر (فکروخبرنیوز ) کبکا نامی شہرکے کلم دڑکادیہات کے مقیم عمر جو کہ پتھر کانکنی اراضی کے مالک ہیں ان پر کچھ شرپسندوں کی جانب سے جان لیوا حملہ کئے جانے کے بعد ان کے پاس موجود قریب 1لاکھ سے زائد نقد رقم لوٹ لئے جانے کی واردات کل پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق عمر (60کل شام کبکا کرناٹکا بینک سے 1لاکھ روپئے حاصل کرکے بذریعہ رکشہ اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ کچھ ہی دیر میں بدمعاش لٹیروں کی ایک ٹولی بائیک میں سوار آئی اور ان پر حملہ کرنے کے بعد ان کے پاس موجود رقم لے کر فرار ہوگئے۔ حملہ آور لٹیروں کی شناخت کرتے ہوئے عمر نے بیان دیا ہے کہ قادر ، سلیمان صاب، شیخ ابا، اور حمید نامی لوگوں نے ان پر حملہ کیا۔زخمی عمر پتور کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، پولس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
![]()
Share this post
