ان شرابیوں نے بیچ راستے میں کار کو روک کر کار سوار لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے گالیوں پر اُتر آئے اورکار پر حملہ کردیا،۔ عوام نے دونوں کو پکڑ کر کاوور پولس افسران کے حوالے کیا،، پولس تھانے میں لائے جانے کے بعد ان ملزموں کو نشہ اُترنے کے بجائے اور زیادہ ہوگیا اور تھانے میں پولس افسران کے ساتھ ہاتھاپائی اور گالی گلوچ پر اُتر آئے،پولس پر حملہ کرتے ہوئے واکی ٹاکی اور کمپیوٹر کو بھی نقصان پہنچایا۔ ان دونوں کو وینلاک لایا گیا کہ طبی جانچ کیا جائے تو ان لوگوں نے یہاں بھی ایک کانسٹیبل رادھا کرشنا پر حملہ کردیا۔ کاوور پولس تھانے میں ان لوگوں کی غنڈہ گردی دیکھ کر الگ الگ کیس درج کئے گئے ہیں۔
Share this post
