تعلیم کے اوقات میں نہیں کھیلا گا کوئی میچ : صدر فیڈریشن مولانا عزیز الرحمن ندوی
بھٹکل 10؍مارچ 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے عوز بی ایم وائی ایف پروکبڈی تین روزہ ٹورنامنٹ تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے) گراؤنڈ میں منعقد کیا جارہا ہے۔
پریس کانفرنس میں صدر فیڈریشن مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ 12،13 اور 14 مارچ کو کھیلا جائے گا جس میں ضلع کے دیگر تعلقوں کے چالیس کھلاڑی، فیڈریشن کے 150 کھلاڑی، فیڈرشن کے علاوہ کے سترہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں رہیں گے اور ہر ایک ٹیم کو پانچ میچ کھیلنے ہوں گے۔
پہلا انعام 75000 مع ٹرافی، دوسرا انعام 40000 مع ٹرافی تیسرا اور چوتھا انعام دس دس ہزار روپئے ہوگا۔ اسی طرح بیسٹ آل راؤنڈر، بیسٹ رائڈر، بیسٹ کیچر، بیسٹ ڈیسی پلین ٹیم کو پانچ پانچ ہزار روپئے مع ٹرافی بطورِ انعام دئیے جائیں گے۔
انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ کھیل ہمارا مقصد نہیں ہے بلکہ فیڈریشن کے تحت بہت سے کار آمد کام انجام دیئے جانے ہیں اور اس کھیل کو سامنے رکھ کر ہم ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے جو آپ کو مستقبل میں دیکھنے ملیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے تعلیم کا پورا پورا خیال رکھا ہے۔ دستور کے مطابق ہمیں دو سال میں ایک مرتبہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی اجازت ہے، اسی طرح بچوں کے امتحانات کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے۔ 20؍ مارچ کے بعد بھٹکل میں اگلے تین سے چار مہینوں تک کسی بھی طرح کا کوئی ٹورنامنٹ منعقد نہیں کیا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے لیے بھی ہمارا پورا پروگرام ترتیب دیا جاچکا ہے۔ تعلیمی اوقات میں کھیل نہیں ہوں گے۔ اسی طرح شبینہ مکتب کا مغرب سے لے کر عشاء تک کا جو وقت ہے اس میں بھی کھیل منعقد نہیں ہوں گے۔ کھیل پانچ بجے سے ساڑھے چھ تک جاری رہے گا، اس کے بعد عشاء کے بعد رات بارہ بجے تک کھیل جاری رہیں گے۔
Share this post
