آٹو رکشہ پچیس فٹ کھائی میں جاگرا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد زخمی

بیلتنگڈی: 18/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  توازن کھوکر 25 فٹ گہری کھائی میں آٹو رکشہ کے گرنے سے دو خواتین کے جاں بحق ہونے کی ورادات انڈا بیٹو گرام پنچایت حدود میں کل شام پیش آئی ہے۔ مہلوکین خواتین کی شناخت ہاجرہ بی (58) اور ساجدہ بی (58) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ حادثہ میں شہناز بانو(29) اور ممتاز بانو (30) شدید زخمی ہوگئیں ہیں۔ جنہیں قریبی شہر منگلورو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ رکشہ ڈرائیور نوید (32) کو گہری چوٹیں آئیں ہیں اور انہیں مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 
    بتایا جارہا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نوید کی اہلیہ ممتاز بانو حاملہ ہے۔ جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد منگلورو منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سے رکشہ پر سوار ہاجرہ بی اور ساجدہ بی کو سخت زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں انہو ں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانسیں لیں۔ 
    ٹرافک پولیس نے موقعہئ واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...