جس کے اندر کئی لاکھ روپیوں کی مالیت کے زیورات اور قیمتی اشیاء مو جود تھیں، اور بد قسمتی سے آٹوڈرائیور کو بھی اس کا پتہ نہ تھا ، جب تھو ڑی دیر بعد ڈرائیور کو اس کا علم ہوا تو فورا منگلور نارتھ کے پو لیس سٹیشن پہنچ کر اس نے وہ بیگ پولیس کے حوا لہ کر دیا ،آٹو ڈرائیور کی اس ایمانداری کو سراہتے ہو ئے اس کو مینگلور پو لیس کی طرف سے پولیس کمشنر چندرا شیکھرکے ہا تھو ں نقد ۵ ؍ ہزار رو پئے اور سرٹیفکٹ سے نوازا گیا ۔جب اس بیگ کے مالکان کو اس کی اطلاع دی گئی تو وہ اس ڈرائیور کی ایمانداری پر حیران و ششدر ہوئے بغیر رہ نہ سکے ،اور کہا کہ اس اخلاقی گراوٹ کے زمانہ میں اس طرح کی ایمانداری نادرالوجود ہے اورواقعی اس طرح کے لوگ قابل تعریف ہیں ۔
Share this post
