منگلور : آٹو رکشہ اور بائیک کے مابین تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق

 اسپتال میں رشتہ دار کی عیادت کر لوٹ رہا تھا نوجوان 

منگلور: 26؍فروری2018(فکروخبرنیوز) یہاں درلکٹے مسجد کے قریب آٹو رکشہ کی ٹکر سے ایک بائیک سوار نوجوان کی موت واقع ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ ، مہلوک کی شناخت محمد شمشیر کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق موبائیل اسٹور میں ملازمت کر رہے نوجوان شمشیر اسپتال میں زیر علاج اپنے رشتہ دار کے لئے کھانا لے کر پہونچا لیکن جب وہاں سے رخصت ہو اتو نہ اسے اس بات کی خبر تھی کہ یہ سفر اس کا آخری سفر ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ وہ گھر لوٹ رہا تھا کہ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا ،شدید زخمی حالت میں نوجوان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں زیادہ خون بہنے اور گہرے زخموں کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا ،جنوبی منگلور پولس تھانہ میں معاملہ درج کرلیاگیاہے ۔

Share this post

Loading...