سرکاری گواہ نثار شاہ بھیکن شاہ کا تعلق مہاراشٹر کے پاورلوم شہر مالیگاؤں سے ہے اور وہ دو پہیہ گاڑیوں کا میکانک ہے نے آج عدالت میں ملزم کی شناخت کرنے سے بھی انکار کردیا اور کہا کہ اس نے ملزم کو گذشتہ ۸؍ سالوں سے دیکھا نہیں ہے لہذا آج وہ عدالت میں ملزم کی شناخت نہیں کرسکتا ۔خصوصی مکوکاعدالت کے جج جی ٹی قادری کے روبرو سرکاری وکیل چمولکر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گواہ نے عدالت کو بتلایا کہ ملزم ریاض احمد کے اس کے نام پر سرکاری ٹیلی فون کمپنی بی ایس این ایل کے ذریعہ نکالے گئے سیم کارڈ کے استعمال کے تعلق سے ریاستی انسداد دہشت گرددستہ (اے ٹی ایس ) کے افسران نے تفتیش کی تھی مگر اس تناظر میں اس کا کوئی بیان درج نہیں کیا گیا تھا ۔جس کے بعد سرکاری وکیل نے عدالت سے ملزم کو منحرف قرار دینے کی گذارش کی اور عدالت کو بتلایا کہ عدالت کے ریکارڈ میں گواہ کا بیان موجود ہے جسے اس نے اے ٹی ایس افسرا ن کے روبرو درج کروایا تھا اور کہا تھا کہ ملزم ریاض احمد اس کے نام پر لیئے گئے سیم کارڈ کو استعمال کرتا تھا ۔سرکاری وکیل کی درخواست کے بعد خصوصی جج قادری نے سرکاری گواہ کو منحرف قرارد یا جس کے بعد سرکاری وکیل نے گواہ پر الزام عائد کیا کہ وہ ملزم ریاض احمد کا دور کا رشتہ دار ہے اور وہ اسے بچانے کے لیئے آج عدالت میں جھوٹی گواہی دے رہا ہے ۔سرکاری وکیل نے گواہ پر مزید الزام عائد کیا کہ وہ آج جان بوجھ کر ملزم کی عدالت میں شناخت نہیں کر رہا ہے کیونکہ وہ ملزم کو اس معاملے سے بچانا چاہتا ہے ۔آج ان ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کے دفاعی وکلاء کو سرکاری گواہ سے جرح کرنے کی نوبت ہی نہیں محسوس ہوئی کیونکہ گواہ نے خود اے ٹی ایس کی جانب سے تیار کی گئی من گھڑت کہانی کا عدالت میں بھانڈا پھوڑ دیا ۔اسی درمیان سرکاری گواہ سے سوال و جواب کے سلسلہ کا اختتام ہوا اور عدالت نے اپنی کارروائی ختم کرتے ہوئے استغاثہ کو حکم دیا کہ وہ کل عدالت میں دیگر سرکاری گواہ کو حاضر کرے۔دوران کارروائی عدالت میں جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ آصف نقوی ،ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری ، ایڈوکیٹ افضل نوازایڈوکیٹ توصیف شیخ ، ایڈوکیٹ درش اوسوال اوردیگر موجود تھے ۔
امت شاہ جیسے لوگ ملک کی فضاکو زہر آلود کر رہے ہیں
لکھنؤ۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع )سوشلسٹ فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدرمحمد آفاق نے جاری اپنے بیان میں امت شاہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی ماحول میں ہر لیڈرکو اپنے کردار و عمل کا احساس ہوتا ہے۔ اسے اپنی زمین جب کھسکتی ہوئی نظر آتی ہے تو وہ اپنے منفی ذہنیت کے بیان کی وہ حدیں پار کر جاتا ہے کہ جیسے کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہی نہ ہو، ایسے فرقہ پرست لوگوں کو جو انتخاب کے دوران اشتعال انگیزتقاریر کریں اسے عوام کو اپنے انداز میں بھر پور جواب دینا ہوگا۔اور ایک سچے محب وطن ہونے کا ثبوت دینا چاہیے، امت شاہ نے آج کوئی نیا بیان نہیں دیاہے۔ آر ایس ایس کی تو بنیاد ہی فرقہ پرستی پر منحصر ہے اور بی جے پی اس کے اشاروں پر چلنے والی پارٹی ہے۔ امت شاہ اسی زہریلے کنبے کا ایک رکن ہے ۔ محمد آفاق نے کہا کہ ہمارے اجداد نے اپنی جانوں کوملک کے مفاد کیلئے قربان کردیں اور اس میں مسلمانوں کی قربانیوں کو کم کرکے نہیں دیکھا جانا چاہیے، ہندوستان کا کوئی ایسا گوشہ نہیں تھا جہاں ہمارے علماء نے جان و مال کی قربانیاں نہ دی ہوں، بلکہ دہلی سے جلیان والا باغ تک علماء ومسلمانوں نے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ محب وطن ہونے کا سب سے بڑا ثبوت اور ملک کی آزادی میں مسلمانوں کا ہی کردار رہا ہے، اور امت شاہ اسرائیل و امریکا کی نفرتوں کو ہندوستان میں لارہاہے کیونکہ صرف یہی مذکورہ ممالک نفرتوں کے سوداگر ہیں، اور جو آر ایس ایس اور بی جے پی کے ذریعہ ملک کو بہت نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔ محمد آفاق نے کہاکہ فرقہ پرستی کے خلاف لوگ ایک پلیٹ فارم پر آجائیں اور ملک کو محفوظ رکھنے اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔
چھاپہ کے دوران ۱۵۰ لیٹر شراب برآمد
لکھنؤ۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع )پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر آبکاری محکمہ کے ذریعہ شروع کی گئی مہم کے تحت اتوار کو بھی شہر کے ۴۸ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپہ کے دوران محکمہ نے جائے موقع سے ۱۵۰ لیٹر شراب برآمد کر کے ضبط کر لی۔ مذکورہ اطلاع ضلع آبکاری افسر لال بہادر یادو نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آبکاری ٹیم میں وشال ورما، سنجے یادو، شری رام قنوجیا، نرنکار ناتھ پانڈے، اومکار ناتھ اگروال، سیتا لال یادو، نریندر ناتھ ترپاٹھی، وانی ونائک مشرا، اکھلیش ور ناتھ سنگھ نے گاؤں نرہی سبزی منڈی، بالو اڈہ، مارٹن پوروا، ہیولیٹ روڈ، چھتوا پور تھانہ حضرت گنج، گوتم پلی، حسین گنج، روشن آباد، آئی آئی ایم روڈ، دھوبیلا، الو نگر تھانہ مڑیاؤں ، نیلمتھا، رام دات احاطہ ، لکڑی محال تھانہ کینٹ، شاستری نگر، چوک ٹیکسی اسٹینڈ ، تھانہ وزیر گنج، آریہ نگر تھانہ پارہ، تھانہ آشیانہ، باجو کا پوروا، حبیر پور و موریا تھانہ ، گوسائیں گنج سمیت لکھنؤ کے ۳۸ مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپے کے دوران بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ۱۰۵ لیٹر شراب برآمد کی گئی جسے ضبط کر لیا گیا۔
کار سے چار کروڑ کی نقدی برآمد
غازی آباد۔7اپریل(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں ضلع غازی آباد کے مراد نگر علاقہ سے کل رات اڑن دستہ کی ٹیم نے ایک کار سے چار کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی۔پولس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ رات تقریباً ۹ بجے مراد نگر علاقہ میں دہلی میرٹھ قومی شاہراہ پر اڑن دستہ نے کار سوار ندیم چوہان اور جمیل کے قبضے سیچار کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ لوگ پراپرٹی ڈیلر ہیں اور غازی آباد شاستری نگر کے رہنے والے ہیں۔ برآمد نقدی کے بارے میں محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں کو مطلع کردیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے مد نظر اڑن دستوں کے ذریعہ اب تک گیارہ کروڑ کی نقدی ضبط کی گئی ہے۔
Share this post
