اولادکی صحیح تربیت پر علماء بھٹکل نے دیا زور

اس مناسبت سے مؤرخہ 20 ذی الحجہ 1437ه مطابق 22ستمر 2016ء بروز جمعرات صبح دس (10:00) جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد کی مسجد میں طلبہ کے سالانہ امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی پر ایک نشست بعنوان تربیتی گفتگو و تعلیمی ایوارڈ رکھی گئی جس میں ممتاز طلبہ کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نواز گیا. قابل مبارکباد ہیں وہ طلبہ جنهوں نے انعام حاصل کیا اور ترغیب کے قابل ہیں وہ طلبہ جو اس سے محروم رہے تاکہ آئندہ اس کے حصول میں کوشاں رہیں. اس نشست میں طلبہ کے سرپرستوں کو مدعو کیا گیا تها تاکہ ان کے سامنے اولاد کی تربیت کے متعلق گفتگو ہو. 
الحمدللہ اولاد کی اصلاح و تربیت پر اہم گفتگو کرتے ہوئے ناظم جامعہ اسلامیہ ماسٹر شفیع صاحب شہ بندری، مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی، اور اساتذہ جامعہ مولانا الیاس صاحب ندوی، مولانا عبدالرب صاحب ندوی نے أولاد کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے اور غیر ضروری اور مفسد اشیاء مثلا موبائل، ٹیبلیٹ ،آئیپیڈ اور انٹرنیٹ، وائی فائی وغیرہ سے دور رکهنے، اور اس کے پیش نظر امت میں بگاڑ اور اس کے علاج پر بہت ہی مفید باتیں سرپرستوں کے سامنے رکهیں، اور اس بات کی طرف بهی توجہ دلائی کہ حکومتی قوانین کی پاسداری کریں اور پنے بچوں کو بغیر لائسنس کے گاڑیاں نہ دیں.اور امید ظاہر کی کہ جن باتوں پر آگاہ کیا گیا ہے اس کو عملی جامہ پہنانے میں سرپرستوں کا بھرپور تعاون رہے گا.
ممتاز طلبہ کے اسماء و انعامات کا اعلان مولانا انصار صاحب خطیب ندوی مدنی نے کیا اور مولانا اقبال صاحب نائطے ندوی نے استقبالیہ کلمات و جلسہ کی غرض و غایت پیش کی اور نظامت کے فرائض مولانا نعمت اللہ صاحب عسکری ندوی نے بحسن وخوبی انجام دیے. 
واضح رہے کہ ابنائے جامعہ منطقہ شرقیہ کی جانب سے عالیہ رابعہ میں 80 یا اس سے زائد فیصد پر کامیابی حاصل کرنے والے سب سے ممتاز ایک طالب علم کو "مولانا عبدالباری ندوی رحمة الله عليه تعلیمی ایوارڈ " سے نوازا گیا، اس ایوارڈ کے حقدار و خوش نصیب طالب علم جعفر صوان بن محمد صادق رکن الدین رہے جنهوں نے گذشتہ سال عالیہ رابعہ کے سالانہ امتحان میں %80.30 فیصد حاصل کئے. اس کے علاوہ ممتاز طالب علموں کو سرٹیفکیٹ اور گرانقدر رقم بطور انعام عطا کئے گئے. اسی طرح سے پورے سال میں سب سے کم مدت میں حفظ مکمل کرنے والے اور پورے سال میں زیادہ سے زیادہ پارے حفظ کرنے والے طلبہ اور امسال کے مسابقہ حفظ قرآن مجید کی پہلی کڑی میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ اور سو فیصد حاضر ہونے والے طلبہ کو بهی انعامات و سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا. الحمدللہ ممتاز طلبہ میں تقسیم انعامات میں ابنائے جامعہ منطقہ شرقیہ کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس پر ہم ان کے شکر گذار ہیں. اسی طرح ہم مسابقہ حفظ قرآن کریم کے انعامات کے سلسلہ میں ابنائے جامعہ دبئی کے تعاون کے بهی مشکور ہیں.آخر میں مولانا عبدالمتین صاحب منیری اور بهٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کے صدر مولانا عبدالباسط صاحب حافظ ندوی نے اپنے قیمتی تاثرات پیش کئے.ناظم جلسہ کے کلمات تشکر اور نائب ناظم جامعہ مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی کی دعا پر جلسہ ظہر کے وقت اختتام پذیر ہوا.

Share this post

Loading...