بھٹکل میں 10 مارچ کو ہورہا ہے اتی کرم ہوراٹا سمیتی کا بڑا احتجاج

bhatkal, atti karam, rvindra naik, atti karam horata samiti

بھٹکل 07؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) اتی کرم ہوراٹا سمیتی کی جانب سے 10 مارچ کو بھٹکل میں بڑا احتجاج منعقد ہورہا ہے جس میں اتی بچاؤ کے سلسلہ میں حکومت کے سامنے کئی مطالبات سامنے رکھے جائیں گے۔ اس بات کی جانکاری اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے ذمہ داران نے آج صبح یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذمہ داران نے اس سلسلہ میں کی گئی کوششوں کی تفصیلات سامنے رکھی اور بتایا کہ اتی کرم ہوراٹا سمیتی اتی کرم اراضی پر رہائش پذیر عوام کے ساتھ ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا اسی سلسلہ میں 10 مارچ کو بھٹکل میں ایک بڑا احتجاج منعقد ہورہا ہے۔ آئی بی سے ریلی کی شکل میں نکلا یہ قافلہ نوائط کالونی تعلقہ گراؤنڈ کے پاس آکر رکے گا اور وہاں واقع بلال شادی ہال میں ایک تقریب منعقد ہوگی۔

اس موقع پر اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے ضلعی صدر رویندرا نائک ،  جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Share this post

Loading...